کرسٹیانو رونالڈو کا نیا لگژری منصوبہ، میڈرڈ میں مکمل رازداری پر مبنی کلب کھولنے کا اعلان

جمعرات 18 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فٹبال کے عالمی سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے کھیل کے میدان سے ہٹ کر لگژری بزنس کی دنیا میں ایک اور بڑا قدم رکھ دیا ہے۔ اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے پوش علاقے گولڈن مائل میں واقع ویگا پرائیویٹ ممبرز کلب رواں سال کے اختتام سے قبل کھلنے جا رہا ہے۔

ہسپانوی اخبار لیبرتاڈ ڈیجیٹل کے مطابق یہ کلب رونالڈو کی کمپنی میبل ہاسپیٹیلٹی، بزنس مین مینوئل کامپوس گویار اور معروف کاروباری شخصیت اینیگو اونیوا کے اشتراک سے قائم کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: دبئی میں دنیا کے بلند ترین ہوٹل کا افتتاح، روم چارجز کیا ہیں؟

88 لاگاسکا اسٹریٹ پر واقع یہ ایک ہزار اسکوائر میٹر پر محیط کلب مکمل رازداری کے اصول پر کام کرے گا، جہاں موبائل فون اور فوٹوگرافی پر مکمل پابندی ہوگی تاکہ وی آئی پی اراکین کو محفوظ اور نجی ماحول فراہم کیا جا سکے۔

کلب کی رکنیت انتہائی امیر طبقے کے لیے مخصوص ہے۔ بانی اراکین کے لیے دعوت نامے کے ذریعے دی جانے والی لائف ٹائم ممبرشپ کی فیس 15 ہزار یورو رکھی گئی ہے، جس میں خصوصی سہولیات اور ترجیحی بکنگ شامل ہوگی۔ عام ممبرشپ سالانہ 2,400 یورو کے علاوہ 2,000 یورو ابتدائی فیس کے ساتھ دستیاب ہوگی۔

ویگا کلب دن کے اوقات میں کاروباری مرکز کے طور پر کام کرے گا، جہاں نجی دفاتر، کوورکنگ اسپیس اور پوڈکاسٹ اسٹوڈیو موجود ہوں گے، جبکہ رات کے وقت یہ جگہ اعلیٰ معیار کے ڈنرز اور سماجی ملاقاتوں کا مرکز بن جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: اسپینش فٹبال کلب ایتھلیٹک بلباؤ کا فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی

کلب کو 3 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں کاسا ویگا جدید بسٹرو، ریستورانتے ویگا فائن ڈائننگ اور ٹو ٹو اطالوی طرز کے کھانوں پر مشتمل ہوگا، جبکہ ایک خصوصی بیوریج کلب میں نجی کیوا اور ٹیسٹنگ سیشنز بھی ہوں گے۔

یہ منصوبہ رونالڈو کی ریٹائرمنٹ کے بعد کی بزنس حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔ ان کا بزنس نیٹ ورک پہلے ہی فیشن، پرفیوم، جِمز، یوٹیوب، رئیل اسٹیٹ اور ایم ایم اے کمپنی وو ایف سی میں سرمایہ کاری پر مشتمل ہے۔ ویگا کلب کے ذریعے رونالڈو ایک بار پھر خود کو کھیل اور ہائی سوسائٹی کے درمیان ایک نمایاں برانڈ کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

5 دہائیوں بعد انسان دوبارہ چاند کی طرف روانہ، ناسا نے تاریخی آرٹیمس ٹو مشن کامیابی سے لانچ کردیا

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے اثرات: برطانوی پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی طویل قطاریں

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

سعودی سفیر کا مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر اظہارِ تشویش اور پاکستان کے سفارتی کردار کی تعریف

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟