پاکستان نے کھیلوں کے میدان میں ایک تاریخی کامیابی حاصل کرلی ہے، کیونکہ رکن قومی اسمبلی سیدہ آمنہ بتول کو فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا میں عہدہ سونپا گیا ہے۔
In a significant diplomatic and sporting achievement, Member of the National Assembly (MNA) Madam Syeda Amnah Batool has been appointed as a member of the prestigious FIFA Institutional Reforms Committee. MNA Batool is the only representative from Pakistan on any of the FIFA… pic.twitter.com/SVwk4og5xW
— PTV News (@PTVNewsOfficial) December 18, 2025
سیدہ آمنہ بتول کو فیفا کی معزز ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔
وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ یہ تقرری نہ صرف پاکستان کے لیے ایک اہم سفارتی اور کھیلوں کی پیش رفت ہے بلکہ فیفا کی جانب سے پاکستان پر اعتماد کی تجدید بھی ہے۔
وزارت اطلاعات نے مزید کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے فٹبال کے فروغ کے عزم کا مظاہرہ کیا ہے، اور آمنہ بتول کی تقرری سے پاکستان عالمی فٹبال برادری میں ایک باوقار اور تعمیری رکن کے طور پر ابھرے گا۔













