اسرائیلی کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، تازہ حملے میں ایک فلسطینی شہید، 13زخمی

جمعرات 18 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غزہ میں اسرائیلی گولہ باری کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید جبکہ 13 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی کی اسرائیلی خلاف ورزیوں سے غزہ امن معاہدے کو سنگین خطرہ ہے، قطر نے خبردار کردیا

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق امریکا کی ثالثی میں ہونے والی اسرائیل حماس جنگ بندی کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 395 فلسطینی شہید اور 1 ہزار 88 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

تازہ واقعات کے بعد غزہ میں جاری جنگ کے دوران مجموعی طور پر شہدا کی تعداد 70 ہزار 669 ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 71 ہزار 165 تک پہنچ چکی ہے۔

اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے

دوسری جانب اسرائیل نے لبنان کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

لبنانی سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے مختلف مقامات کو نشانہ بنایا، جبکہ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ حملوں میں حزب اللہ کے عسکری ڈھانچے اور ایک فوجی کمپاؤنڈ کو ہدف بنایا گیا ہے، رپورٹس کے مطابق حملے لبنان کے جنوبی اور مشرقی پہاڑی علاقوں میں کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ بندی کے ایک روز بعد ہی اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے

لبنانی نیشنل نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ کئی علاقوں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی فوج کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لبنان کے مختلف علاقوں میں حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا، جن میں ایک ایسا فوجی کمپاؤنڈ بھی شامل ہے جہاں تنظیم کے ارکان کی تربیت اور کورسز کرائے جا رہے تھے، جنوبی لبنان کے علاقے طیبہ میں حزب اللہ کے ایک رکن کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نومبر 2024 میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی طے پائی تھی، جس کا مقصد ایک سال سے زائد عرصے تک جاری رہنے والی جھڑپوں کا خاتمہ تھا، تاہم اس کے باوجود اسرائیل کی جانب سے لبنان میں حملے جاری ہیں اور اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے 5 اسٹریٹجک علاقوں میں اپنی موجودگی بھی برقرار رکھی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی جارحیت مشرق وسطیٰ کے امن کے لیے خطرہ، لبنان کے بعد عراق پر بھی میزائل حملے

یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب جنگ بندی کی نگرانی کرنے والی کمیٹی، جس میں امریکا اور فرانس شامل ہیں، جمعہ کے روز اجلاس منعقد کرنے جا رہی ہے۔ اس صورتحال نے خطے میں کشیدگی ایک بار پھر بڑھا دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ کے حکم کو سیاسی رنگ دینے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا

پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعظم سے ملاقات اور مذاکرات کے دعوے کی تردید کر دی

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں فوری جنگ بندی پر اتفاق

زمین کے اندر چھپا پانی، وہ راز جس نے دنیا کو عالمگیر آگ سے بچایا

ڈھاکا ایئرپورٹ: دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر، متعدد بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی