امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں جمعرات کو ایک بزنس جیٹ طیارہ لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور متعدد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
یہ بھی پڑھیں: کیلیفورنیا میں امریکی نیوی کا ایف-35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، ویڈیو بھی آگئی
مقامی حکام کے مطابق حادثہ اسٹیٹس ویل ریجنل ایئرپورٹ پر پیش آیا، جو ناسکار ٹیموں اور فورچون 500 کمپنیوں کے زیر استعمال ایک اہم علاقائی ہوائی اڈہ ہے۔ آئیریڈیل کاؤنٹی کے شیرف ڈیرن کیمبل نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، تاہم ہلاک ہونے والوں کی حتمی تعداد نہیں بتائی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ حادثے کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔
🚨 TRAGIC CRASH IN NORTH CAROLINA: Plane owned by NASCAR legend & Hurricane Helene hero Greg Biffle bursts into flames on the runway. 😱
The man who flew hundreds of rescue missions now at the center of this disaster.
Praying hard for Greg his family and everyone involved. 🙏… pic.twitter.com/5fpBw6wj0a
— Arshad (@im__Arshu) December 18, 2025
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق سیسنا سی 550 طیارہ صبح 10 بجے کے کچھ دیر بعد لینڈنگ کے دوران رن وے کے اختتامی حصے پر کریش ہوا۔ ایئرپورٹ ڈائریکٹر جان فرگوسن نے بتایا کہ حادثہ رن وے کے آخری حصے میں پیش آیا، جس کے باعث طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی شہر الاسکا میں 10 افراد کو لے جانے والا طیارہ لاپتہ، تلاش جاری
حادثے کے بعد ایئرپورٹ کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق رن وے پر پھیلے ملبے کو ہٹانے اور حفاظتی جانچ مکمل کرنے کے بعد ہی پروازوں کی بحالی ممکن ہوگی۔
Multiple deaths after a plane crash at Statesville Regional Airport in North Carolina. WSOC, a local news channel, reports that NASCAR driver Greg Biffle owns the plane, although it is unclear if he was on board.
USA… pic.twitter.com/IXqPxBqsDT— CMNS_Media✍🏻 (@1SanatanSatya) December 18, 2025
حادثے کے وقت موسم ابر آلود تھا اور ہلکی بوندا باندی جاری تھی۔ مقامی ٹی وی چینلز کی فوٹیج میں رن وے پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں کی فوری کارروائیاں اور طیارے کے ملبے کے قریب آگ کے شعلے دیکھے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا: 2 دن بعد ایک اور فضائی حادثہ، متعدد ہلاکتیں
واقعے کی تحقیقات نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ اور فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن مشترکہ طور پر کر رہی ہیں۔ حکام کے مطابق شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی حادثے کی وجوہات سامنے آئیں گی۔












