سعودی عرب نے عالمی سطح پر نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ورلڈ بینک کے 2025 ’گَو ٹیک میچورٹی انڈیکس‘ میں دنیا بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ یہ اعلان واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا جہاں مجموعی طور پر 197 ممالک کی درجہ بندی جاری کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے تمام سب انڈیکیٹرز میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 99.64 فیصد اسکور کے ساتھ ڈیجیٹل گورننس میں ’بہت اعلیٰ‘ ممالک کی کیٹیگری میں جگہ بنائی ہے۔
انعكاسًا لتكامل الجهات الحكومية والشراكة الفاعلة مع القطاع الخاص، يُتوَّج إنجاز وطني بحصول السعودية على المرتبة الثانية عالميًا في مؤشر نضج الحكومة الرقمية 2025، تحقيقًا لمستهدفات #رؤية_السعودية_2030 pic.twitter.com/KAe9t5EVew
— هيئة الحكومة الرقمية (@DgaGovSa) December 18, 2025
کور گورنمنٹ سسٹمز انڈیکس میں 99.92 فیصد، پبلک سروس ڈیلیوری انڈیکس میں 99.90 فیصد، ڈیجیٹل سٹیزن انگیجمنٹ انڈیکس میں 99.30 فیصد جبکہ گورنمنٹ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن انیبلیٹرز انڈیکس میں 99.50 فیصد اسکور شامل ہیں، جو سعودی عرب کی مضبوط حکومتی ڈھانچہ سازی، ڈیجیٹل نظام، پبلک سروسز اور شہری شرکت کے میدان میں بہتری کا واضح ثبوت ہے۔
اس موقع پر ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی کے گورنر احمد بن محمد السوائیان نے کہا کہ یہ کامیابی سعودی قیادت کے وژن، سرکاری و نجی اداروں کے باہمی تعاون اور مؤثر حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں برفباری
انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ چند برسوں میں خدمات کے ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا، انفراسٹرکچر کو ڈیجیٹل تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیا اور عوام کے لیے سروسز کو تیز رفتار و آسان بنایا گیا جس کے نتیجے میں سعودی عرب دنیا کے سرکردہ ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ سعودی عرب نے صرف تین سال میں اپنی عالمی پوزیشن کو حیران کن طور پر بہتر بنایا ہے۔ 2020ء میں اس کی درجہ بندی 49ویں، 2022ء میں تیسری جبکہ 2025 میں یہ ملک دوسری پوزیشن پر آگیا، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ سعودی عرب نہ صرف خطے بلکہ عالمی سطح پر ڈیجیٹل تبدیلی میں قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔

رپورٹ نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ سعودی عرب کی ڈیجیٹل حکمت عملی کا بنیادی ہدف عوام کی سہولت، سرکاری سروسز کی بہتری، جدید ٹیکنالوجی و مصنوعی ذہانت کا استعمال اور شفاف ڈیجیٹل نظام کا فروغ ہے، جو ملک کے وژن 2030 کے اہداف کی حقیقی تصویر پیش کرتا ہے۔ ورلڈ بینک کی اس درجہ بندی نے سعودی عرب کو ڈیجیٹل گورننس کے شعبے میں دنیا کے نمایاں ترین ممالک کی صف میں کھڑا کردیا ہے۔












