لاہور ضلع کچہری میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے نامزد ملزمان فلک جاوید، عتیق ریاض اور دیگر پر فردِ جرم عائد کر دی۔
مزید پڑھیں: عظمیٰ بخاری کی ڈیپ فیک ویڈیو کے ہر کردار کو بے نقاب کیا جائے گا، شزہ فاطمہ
جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم ووٹو نے فیک ویڈیو کیس کی سماعت کے دوران آئندہ پیشی پر مقدمے کے گواہوں کو طلب کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔
عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان کے خلاف صوبائی وزیر اطلاعات کی جعلی ویڈیو وائرل کرنے کا مقدمہ درج ہے، جبکہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) اس مقدمے کا چالان پہلے ہی ضلع کچہری میں جمع کرا چکی ہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ وجہ سامنے آگئی
مزید کارروائی آئندہ سماعت پر کی جائے گی۔














