اسلام آباد پولیس کی راجہ خرم نواز اور علی نواز اعوان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

بدھ 24 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے وزارت داخلہ سے پی ٹی آئی کے راجہ خرم نواز اور علی نواز اعوان سمیت دیگرمقامی رہنماؤں کے نام ای سی ایل یا پی این ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی۔

پولیس کی جانب سے اسلام آباد سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز اور علی نواز اعوان کے نام وزارت داخلہ کو بھیج دیئے گئے ہیں۔

پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان ملزمان پر کئی مقدمات درج ہیں اور گرفتاری سے بچنے کے لیے بیرون ملک فرار ہوسکتے ہیں۔

اسلام آباد پولیس نے وزارت داخلہ سے درخواست کی ہے کہ ملزمان کی بیرون ملک روانگی کو روکنے کے لیے ان کے نام ای سی ایل یا پی این ایل میں ڈالے جائیں۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے ارکان قومی اسمبلی کے علاوہ اسلام آباد کے مقامی رہنماؤں کے نام بھی پی این ایل یا ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے راجہ خرم نواز اور علی نواز اعوان سمیت دیگر مقامی رہنماؤں پر 9 مئی کے پر تشدد واقعات میں ملوث ہونے کا الزام ہے، جسو کی وجہ سے تمام لوگوں کے نام ای سی ایل میں شامل کئے جائیں۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ کچھ لوگ بیرون ملک بھاگنے کی تیاریاں کر رہے ہیں لحاظہ جلد از جلد ان تمام لوگوں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟