اسد عمر تحریک انصاف میں واپس آرہے ہیں یا نہیں؟ سابق پی ٹی آئی رہنما نے بتا دیا

جمعہ 19 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ سب سے پہلے عمران خان سے بات کرنی چاہیے اگر وہ مفاہمت پر اعتراض نہیں کرتے تو بہت بڑی بات ہوگی ورنہ معاملہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی سمیت چند اہم لیڈروں کی عمران خان سے ملاقات کرکے ان کو بات سمجھانی چاہیے تاکہ مفاہمت کی راہ کھل سکے۔ فواد چوہدری اگر عمران خان اور دیگر اسیران کی رہائی کے لیے کوشش کررہے ہیں تو بہت اچھی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان جیل میں کیوں ہیں؟ سیاستدان کی گرفتاری اور ملاقات پر پابندی کے حق میں نہیں، مولانا فضل الرحمان

اسد عمر نے کہا کہ میری پارٹی میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے، اگر پی ٹی آئی کے باہر موجود لیڈروں کی وجہ سے حل نہیں نکل رہا اور وہ عمران خان کو درست مشورہ نہیں دے رہے تو عمران خان سے دوسرے لیڈروں کی ملاقات کیوں نہیں کروائی جارہی تاکہ غلط فہمی دور ہو۔

انہوں نے کہا کہ زمان پارک میں ہونے والی میٹنگ میں شاہ محمود قریشی اور میں دونوں کراچی میں تھے اور عمران خان کی گرفتاری کے بعد آئے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی کچھ بڑی غلطیاں تھیں، ایک ضرورت سے زیادہ فوج کا انحصار تھا، بجٹ کے لیے ووٹ پورے کرنے کے لیے بھی ایجنسیاں ایم این ایز لے کر آئیں، یا تو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا چاہیے یا پھر اپوزیشن میں بیھٹنا بہتر ہے۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان اور بہنوں کا متنازع بیان، پاکستان تحریک انصاف نے لاتعلقی کا اظہار کردیا

ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلے کرنا کہ کون چور ہے، کس کے ساتھ نہیں بیٹھنا اور اس بات کو دشمنی تک لے جانا غلطی تھی۔ کوئی عوام کا ووٹ لے کر آئے تو اسے عوام کا نمائندہ ماننا ہےاس کے ساتھ نہ بیٹھنا درست نہیں۔ یہ غلطی تھی، اس رویے میں بھی تبدیلی لانا چاہیے۔

انہوں نے واضح کیا کہ عوام کی اکثریت نے انتخابات میں تحریک انصاف کو ووٹ دیا، اگر عوامی حمایت کے بغیر اسے حکومت سے باہر رکھا گیا تو سیاسی بحران جاری رہے گا۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ میں پاکستان کی خدمت کے لیے آیا تھا، انتخابات بھی نہیں لڑنا چاہتا تھا، دوبارہ تحریک انصاف خدمت کے لیے بلاتی ہے تو حاضر ہوں، حلقے میں کام کرنا اچھا لگتا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟