امریکی بحریہ کا ایرانی ڈرون کی نقل ’لوکس‘ کا کامیاب تجربہ

جمعہ 19 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی بحریہ نے مشرقِ وسطیٰ میں پہلی بار کم لاگت خودکش ڈرون ’لوکس‘ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

بحریہ کے مطابق یہ تجربہ انڈی پینڈنس کلاس لِٹورل کامبیٹ شپ یو ایس ایس سانتا باربرا سے کیا گیا، جو مشرق وسطیٰ میں تعینات ہے۔ امریکی بحریہ نے اس کامیابی کو اپنی نوعیت کا پہلا کارنامہ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا مشرقِ وسطیٰ میں یکطرفہ حملہ آور ڈرون فورس تعینات کرنے کا اعلان

یہ پیشرفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب 2 ہفتے قبل امریکی فوج نے خطے میں ٹاسک فورس اسکارپین اسٹرائیک ( ٹٰی ایف ایس ایس) کے قیام کا اعلان کیا تھا، جسے لوکس ڈرونز سے لیس کیا گیا ہے۔

سرکاری بیان کے مطابق 16 دسمبر کو امریکی بحریہ کے سینٹرل کمانڈ کی ٹاسک فورس 59 کے اہلکاروں نے یو ایس ایس سانتا باربرا کے فلائٹ ڈیک سے راکٹ کی مدد سے لوکس ڈرون لانچ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی کا ’اسٹیل ڈوم‘: فضائی دفاع کا نیا دور

مشرقِ وسطیٰ میں تعینات لوکس ڈرونز کی تفصیلات فی الحال محدود ہیں، تاہم یہ معلوم ہے کہ اس ڈرون کا ڈیزائن ایرانی شاہد136 ڈرون کی براہِ راست ریورس انجینئرنگ کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔

لوکس ڈرون تقریباً 10 فٹ لمبا اور اس کے پروں کا پھیلاؤ تقریباً 8 فٹ ہے، جو ایرانی ڈرون کے مقابلے میں قدرے چھوٹا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟