الخدمت ڈائیگناسٹکس میں تشخیصی ریڈیالوجی پروگرام کی منظوری کے لیے معائنہ 24 دسمبر کو ہوگا

جمعہ 19 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الخدمت ڈائیگناسٹکس کراچی میں تشخیصی ریڈیالوجی کے شعبے کے لیے فیلوز آف کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے تربیتی و تدریسی پروگرام کی منظوری کے سلسلے میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (سی پی ایس پی) کی جانب سے فزیکل انسپیکشن بدھ 24 دسمبر 2025 کو کیا جائے گا۔

سی پی ایس پی کی جانب سے معائنہ

یہ معائنہ سی پی ایس پی کی طرف سے الخدمت ڈائیگناسٹکس کی درخواست پر کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد ایف سی پی ایس کی سطح پر تشخیصی ریڈیالوجی کے تربیتی پروگرام کے آغاز کے لیے ادارے کی اہلیت کا جائزہ لینا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے دیوالی پر 1400 ہندو خاندانوں میں تحائف تقسیم

اس معائنہ جاتی وفد کی سربراہی پروفیسر ارشاد وحید، سیکریٹری و قائم مقام رجسٹرار سی پی ایس پیکریں گے۔

معائنہ کے دوران الخدمت ڈائیگناسٹکس میں موجود تعلیمی، تدریسی اور عملی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ اس میں کلینیکل اور تحقیقی سرگرمیوں کے لیے دستیاب جگہ، تکنیکی و انتظامی عملہ، پوسٹ فیلوشپ تجربہ رکھنے والے اساتذہ اور اہل سپروائزرز، جدید طبی آلات، مریضوں کا بوجھ اور کیس مکس شامل ہیں۔

اس کے علاوہ مجوزہ نصاب، اس کے عملی نفاذ کے منصوبے اور تربیتی پروگرام کے قومی معیارات سے ہم آہنگ ہونے کو بھی پرکھا جائے گا۔

الخدمت ڈائیگناسٹکس کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ 24 دسمبر کو معائنہ جاتی عمل کو مؤثر اور سہل بنانے کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل رکھے جائیں۔

الخدمت ڈائیگناسٹکس اور سی پی ایس پی

الخدمت ڈائیگناسٹکس، الخدمت ویلفیئر سوسائٹی کا ایک فلاحی منصوبہ ہے جو کراچی میں معیاری، مستند اور قابلِ اعتماد تشخیصی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: الخدمت فاؤنڈیشن کی ’اسموگ فری لاہور‘ مہم، 10 ہزار پودے فلسطینی شہدا کے نام

کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان ملک کا ایک معتبر ادارہ ہے جو پوسٹ گریجویٹ میڈیکل تعلیم اور تربیتی پروگرامز کی منظوری اور نگرانی کی قومی سطح پر ذمہ داری انجام دیتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟