’توشہ خانہ کیس ٹو: ‘فیصلہ واضح ہے کہ عوامی عہدہ فائدے کے لیے نہیں، خدمت کے لیے ہے‘

ہفتہ 20 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

توشہ خانہ کیس ٹو میں عدالت کا فیصلہ کسی فرد یا جماعت کے خلاف نہیں، بلکہ ریاستی امانت کے تحفظ اور قوانین کے نفاذ کے لیے ہے۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ سزا سیاسی اختلاف کے بجائے اصول اور قانون کی عمل داری کو ظاہر کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:توشہ خانہ کیس 2: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 17- 17 سال قید اور جرمانے کی سزا

ریکارڈ کے مطابق توشہ خانہ کے طریقہ کار 2018 میں واضح کیا گیا کہ ہر تحفہ، قیمت سے قطع نظر، فوری طور پر رپورٹ اور ڈپازٹ ہونا چاہیے۔ قانون ایک بار واضح ہو جانے کے بعد اس کی خلاف ورزی صرف ’غلطی‘ نہیں بلکہ ریاستی قواعد کی توہین کے مترادف ہے۔ اسی اصول کے تحت عدالت نے سزا دی ہے، جسے “قواعد کے نفاذ” کے طور پر پیش کیا جانا چاہیے۔

استغاثہ کے مطابق کیس کسی مبہم صورتحال پر نہیں بلکہ خاص لین دین پر مبنی ہے، یعنی Bvlgari جیولری سیٹ اور اس سے متعلق non deposit، undervaluation  اور retention کے معاملات۔ مقدمہ واضح واقعے، تحفے، اور طریقہ کار کی خلاف ورزی کے گرد گھومتا ہے، جسے سیاسی رنگ دینا درست نہیں۔

سیاسی اور قانونی ماہرین کے مطابق عدالت نے جرم کا تعین صرف ایک بیان پر نہیں بلکہ متعدد شواہد کی باہمی تائید پر کیا، جیسے ڈیپازٹ کی عدم موجودگی، valuation چین اور بیرونی تصدیق۔ شواہد مختلف سطحوں پر ایک ہی سمت اشارہ کرتے ہیں، جسے ’کہانی‘ نہیں بلکہ corroboration کہا جاتا ہے۔

ریکارڈ میں قومی خزانے کے نقصان کی شرح بھی واضح کی گئی ہے، جو undervaluation اور retention کی بنیاد پر جوڑی گئی۔ اس فیصلے کا مقصد صرف سزا دینا نہیں بلکہ روک تھام اور مثال قائم کرنا بھی ہے۔

عدالت کے عمل میں تفتیشی مراحل، گواہوں کے بیانات، چالان اور ریکارڈ کی فراہمی شامل تھی۔ دفاعی حقوق کے حوالے سے اقدامات بھی موجود ہیں، جیسے درخواستیں، کارروائیاں اور عدالت کی ہدایت پر questionnaire کے ذریعے دفاعی مواد پیش کرنے کا موقع۔

یہ بھی پڑھیں:17 سال قید کا آغاز 190 ملین پاؤنڈ کی سزا کی مدت ختم ہونے پر ہوگا، عطا تارڑ

اگر دفاع کے تمام مواقع فراہم ہونے کے بعد بھی جرم ثابت ہوا تو سزا کی اخلاقی اور قانونی بنیاد مزید مضبوط ہو جاتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ کسی فرد کو طاقتور یا کمزور کرنے کے لیے نہیں بلکہ اداروں کو مضبوط کرنے کے لیے ہے۔ عوامی عہدہ ایک امانت ہے اور ریاستی تحائف ریاست کے ہیں، ذاتی ملکیت نہیں۔ عدالت کی سزا اس بات کا واضح پیغام ہے کہ عہدہ فائدے کے لیے نہیں، خدمت کے لیے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟