محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ کی ضلع شرقی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے عالمی مارکیٹ میں 12 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 142.5 کلو گرام اعلیٰ معیار کی چرس برآمد کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: تیراہ کی چرس کیوں مشہور ہے؟
ترجمان کے مطابق، برآمد منشیات نادرن بائی پاس کے قریب ایک احاطے میں نہایت مہارت سے چھپائی گئی تھی۔
برآمد چرس کے حوالے سے سندھ کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹینسز ایکٹ 2024 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں اور خفیہ معلومات کے نیٹ ورک کو وسیع کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کسٹمز کی بڑی کارروائی، 55 کروڑ 24 لاکھ روپے کی 188 کلو چرس پکڑلی
صوبائی وزیر ایکسائز سندھ مکیش کمار چاؤلہ نے کامیاب کارروائی پر نارکوٹکس کنٹرول ونگ ضلع شرقی کی ٹیم کو مبارکباد دی اور منشیات فروشوں و اسمگلروں کے خلاف بلاتفریق بھرپور کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔














