بد قسمتی سے ہمارا نظام انصاف 129 نمبر پر مگر ججز بضد ہیں 140 نمبر پر پہنچنا ہے: نواز شریف

بدھ 24 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے انصاف کی فراہمی میں عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند ججز بضد ہیں کہ ہر صورت ہم نے 140 وہں نمبر پر پہنچنا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ایک ٹوئٹ میں نواز شریف نے کہا کہ عدلیہ نے نظریہ ضرورت ایجاد کیا اور ڈکٹیٹروں کو خوش آمدید کہتے ہوئے آمریت کو قانونی جواز فراہم کیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ ججز نے لاڈلے کو صادق و امین کا سرٹیفکیٹ دیا جب کہ منتخب وزرائے اعظم کو پھانسی دی گئی اور جھوٹے مقدمات میں جیل میں ڈالا گیا۔ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نا اہل کیا گیا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئین کو دوبارہ لکھا گیا اور اب بینچ فکسنگ کی جا رہی ہے۔ بد قسمتی ہے کہ ہمارا نظام انصاف 140 ممالک میں سے 129 ویں نمبر پر ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے چند معزز اور عزت مآب ججز بضد ہیں کہ ہم نے ہر صورت 140 نمبر پر ہی پہنچنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp