مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی عرفان شفیع کھوکھر انتقال کر گئے ہیں، ان کے انتقال پر وزیراعظم شہباز شریف نے اظہار افسوس کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے قریبی ساتھی سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
عرفان شفیع کھوکھر دل کا دورہ پڑنے کے بعد ڈاکٹرز اسپتال منتقل کیے گئے، جہاں وہ جان کی بازی ہار گئے۔
اس سے پہلے 2018 میں انکے چھوٹے بھائی عمران شفیع کھوکھر ایک شادی کی تقریب کے دوران دو گروہوں کی کراس فائرنگ میں جوان موت مارے گئے تھے۔ اب ایم پی اے عرفان شفیع کھوکھر 45 سال کی عمر میں ہارٹ اٹیک سے انتقال کر گئے۔ ملک شفیع، سیف کھوکھر خاندان کے لیے ایک مشکل کی گھڑی ہے۔ https://t.co/9ioyzAnzLW
— Majid Nizami (@majidsnizami) December 21, 2025
واقعے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور مرحوم کی بلندی درجات کے لیے دعائے مغفرت کی۔ وزیراعظم نے مرحوم کے اہلخانہ سے بھی تعزیت کی اور انہیں صبر جمیل کی دعا دی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کرگئے
عرفان شفیع کھوکھر کی سیاسی خدمات اور عوامی خدمت کو شوبز اور سیاسی حلقوں میں یاد کیا جا رہا ہے، اور ان کے اچانک انتقال سے پارٹی اور صوبہ پنجاب میں صدمے کی لہر دوڑ گئی ہے۔













