سپریم کورٹ نے قتل کے ملزم اورنگزیب کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی

پیر 22 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے قتل کے ملزم اورنگزیب کی ضمانت کی درخواست واپس لینے کے باوجود مسترد کردی۔ ملزم پر 2020 میں مانسہرہ میں ایک شخص کے قتل اور دوسرے کو زخمی کرنے کا الزام تھا۔

سماعت جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔ وکیل ملزم نے دلائل میں کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور حقائق میں تضاد ہے اور سائٹ پلان و چالان میں مماثلت نہیں۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کے استقبالیہ پر دل کا دورہ، راولپنڈی کے رہائشی عابد حسین چل بسا

عدالت نے سوال کیا کہ ملزم کتنے عرصے تک مفرور رہا؟ سرکاری وکیل زاہد یوسف قریشی کے مطابق ملزم 5 سال، 2 ماہ اور 12 دن تک مفرور رہا۔ وکیل ملزم نے بتایا کہ گرفتاری 11 نومبر 2025 کو عمل میں آئی۔ جسٹس افغان نے استفسار کیا کہ ابھی تو گرفتار ہوا، جلدی کیوں؟ اور کہا کہ کیا کوئی خاص شخص ہے جو 2 ماہ بھی جیل میں نہ رہے؟

ملزم کے وکیل نے درخواست کی کہ ٹرائل کو جلد مکمل کیا جائے، جس پر جسٹس افغان نے کہا کہ اگر ملزم جلدی گرفتار ہوتا تو ٹرائل اب تک مکمل ہو چکا ہوتا۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے متنازع ٹوئیٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کا ٹرائل روک دیا

عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے سماعت کے دوران ٹرائل جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟