دل کے دورے کا خطرہ بھانپنے کا سستا و تیر بہدف نسخہ ڈھونڈلیا گیا

بدھ 24 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک بار جینیاتی ٹیسٹ ہوجانے سے ان افراد میں دل کے دورے کے امکانات کا پتا لگایا جاسکتا ہے جو پیدائش کے وقت سے ہی اس خطرے سے دوچار ہوتے ہیں۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق محققین کا کہنا ہے کہ جینومک رسک اسکور (جی آر ایس) ٹیسٹ پر صرف 40 پاؤنڈ کا خرچہ آتا ہے  اور اس سے یہ پتا لگانے میں مدد مل سکتی ہے کہ ان افراد کو بھی دل کا دورہ کیوں پڑسکتا ہے جن میں اس مسئلے کے روایتی عوامل بشمول ہائی کولیسٹرول کی شکایت بھی نہیں ہوتی۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اسکریننگ کے آئیڈیا کو دریافت کرنے کے لیے مزید کام کی ضرورت ہے۔

ابتدائی سطح پر خطرے کی نشاندہی

جی آر ایس کی پیمائش کسی بھی عمر میں کی جا سکتی ہے کیونکہ لوگوں کا ڈی این اے تبدیل نہیں ہوتا اس لیے اصولی طور پر بچوں کا ٹیسٹ کیا جا سکتا ہے۔

اس مطالعے میں محققین نے خون کے نمونوں کو دیکھا لیکن ان کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ ایک سادہ ’ماؤتھ سواب‘ کی مدد سے بھی کیا جاسکتا ہے۔

محققین نے یو کے بائیو بینک میں منعقدہ 40 سے 69 سال کی عمر ے 5 لاکھ افراد کے جینومک ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے بعد جی آر ایس وضع کیا جن میں 22 ہزار ایسے افراد بھی شامل تھے جنہیں دل کی بیماری تھی۔

بیکر ہارٹ اینڈ ڈائیبیٹس انسٹی ٹیوٹ اور یونیورسٹی آف کیمبرج کے ڈاکٹر مائیکل انوئے نے کہا کہ دل کی بیماری کا تقریباً نصف جینیاتی یا وراثت سے تعلق رکھتا ہے جبکہ باقی افراد کو یہ مرض طرز زندگی یا ماحولیاتی اثرات کے باعث لاحق ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم خطرے کی اسکریننگ میں جینیاتی جزو کو نظر انداز کرتے چلے آرہے تھے اور اس حوالے سے اب تک اندھیرے میں تھے‘۔

دل کا عارضہ دنیا بھر میں موت کی سب سے بڑی وجہ ہے اور برطانیہ میں یہ ہر سال 66 ہزار سے زیادہ افراد کی جان لے لیتا ہے۔

یونیورسٹی آف لیسٹر سے تعلق رکھنے والے سینئر پروفیسر سر نیلیش سامانی نے کہا کہ ہیلتھ چیکس کے ذریعے 40 کی دہائی کے لوگوں کو دل کے امراض کے خطرے کا اندازہ لگانا درست نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ چونکہ یہ مرض علامات ظاہر ہونے سے کئی دہائیوں پہلے ہی شروع ہوجاتا ہے اس اس کی تشخیص پہلے ہی ہوجانی چاہیے جو کہ جی آر ایس کے ذریعے ممکن ہے۔

نیلیش سامانی نے مزید کہا کہ یہ مریضوں میں اس مرض کی تشخیص کا ایک سستا طریقہ ہے اور اس کے باعث لوگ غیرضروری اسکریننگس سے بھی بچ سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟