بھرپور کوشش ہے کہ صنعتوں کو علاقائی مسابقتی نرخوں پر بجلی ملے، وزیراعظم شہباز شریف

پیر 22 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھرپور کوشش ہے کہ صنعتوں کو علاقائی مسابقتی نرخوں پر بجلی ملے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت معاشی ترقی کے لیے توانائی کے شعبے کے حوالے سے تشکیل دیے گئے نجی شعبے کے ورکنگ گروپ کا اجلاس کا اجلاس ہوا۔

مزید پڑھیں: حکومت کی بجلی کے شعبے میں بڑھتے ہوئے قرضے کم کرنے کے لیے اے ڈی بی سے اضافی قرض کی درخواست

وزیراعظم کو معاشی ترقی کے لیے توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے سفارشات پیش کی گئیں۔

وزیراعظم نے وزیر پاور ڈویژن کو بجلی کے ویلنگ چارجز کو مناسب سطح پر لانے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہاکہ دیگر شعبوں میں بنائے گئے مختلف ورکنگ گروپس کی سفارشات مکمل ہونے کے بعد معیشیت کی ترقی کا قومی پروگرام ترتیب دیا جائےگا۔

انہوں نے کہاکہ بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر کرنے کے لیے حکومت کی تمام توجہ مرکوز ہے، بھرپور کوشش ہے کہ صنعتوں کو علاقائی مسابقتی نرخوں پر بجلی ملے۔

وزیراعظم نے شہزاد سلیم کی سربراہی میں نجی شعبے سے مشاورت کے حوالے سے بنائی گئی توانائی کی کمیٹی کی محنت اور کاوشوں کی تعریف کی۔

اجلاس میں ٹیرف اسٹرکچر، بجلی کی ترسیل کے حوالے سے مشکلات، مناسب نرخوں اور بجلی کے شعبے سے متعلق دیگر امور پر سفارشات پیش کی گئیں۔

مزید پڑھیں: پاور ڈویژن کی کاوشیں: بجلی کے اسمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی گئی

اجلاس کو بجلی کی ٹرانسمشن اور وولٹیج کے نظام کو قابل اعتماد بنانے کے حوالے سے بھی سفارشات پیش کی گئیں۔

اجلاس میں وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ، وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری اور دیگر نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شادی کے 2 ماہ بعد خاتون محبوب کے ساتھ فرار، شوہر اور رشتہ کرانے والے نے خودکشی کرلی

’اسکول میں موٹیویٹ کرتے تھے اب پیزا ڈیلیور کررہے ہو‘، سابق کلاس فیلو کا ڈیلیوری بوائے پر طنز، ویڈیو وائرل

گل پلازہ سانحے کے پیچھے قبضہ مافیا ہوسکتی ہے، فیصل ایدھی نے خدشات کا اظہار کردیا

کیا ’نیو اسٹارٹ‘ کے خاتمے سے نئے ایٹمی خطرات بڑھ جائیں گے؟

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

ویڈیو

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

خیبر پختونخوا میں آج بھی جنرل فیض کی ٹیم بیوروکریسی کے اہم عہدوں پر اور صوبے کی کرتا دھرتا ہے، اختیار ولی خان

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے