سنگاپور: چرچ میں جعلی بم رکھنے کے الزام میں بھارتی نژاد شہری گرفتار

منگل 23 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سنگاپور میں بھارتی نژاد ایک 26 سالہ شہری کو چرچ میں جعلی بم رکھ کر دہشتگردی کی جھوٹی دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے، بھارتی نژاد شہری کی اس حرکت کے بعد چرچ کی تمام عبادات منسوخ کر دی گئیں۔

چینل نیوز ایشیا کے مطابق کوکولاننتھن موہن نامی شخص پر اقوامِ متحدہ کے انسدادِ دہشتگردی ضوابط کے تحت الزام عائد کیا گیا ہے۔

یہ واقعہ اتوار کے روز سنگاپور کے اپر بُکت تیمہ علاقے میں واقع سینٹ جوزف چرچ میں پیش آیا، جو ایک مہنگا رہائشی علاقہ بھی شمار ہوتا ہے۔

چارج شیٹ کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے صبح تقریباً 7 بج کر 11 منٹ پر چرچ کے احاطے میں 3 گتے کے رول رکھے، جن کے اندر کنکریاں بھری ہوئی تھیں جبکہ ان سے سرخ رنگ کی تاریں باہر نکلی ہوئی تھیں اور انہیں سیاہ اور پیلے رنگ کے ٹیپ سے باندھا گیا تھا، جس سے وہ ایک دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) جیسے دکھائی دیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیے بونڈی حملہ: بھارتی نژاد حملہ آور باپ بیٹے نے گاؤں میں ٹریننگ لی

پولیس کے مطابق یہ اقدام اس نیت سے کیا گیا تاکہ لوگوں کو یہ غلط تاثر دیا جا سکے کہ یہ چیز پھٹ سکتی ہے یا آگ لگا سکتی ہے، جس سے جانی یا مالی نقصان ہو سکتا ہے۔

سنگاپور پولیس فورس نے بیان میں کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملزم نے خود یہ جعلی ’بم‘  تیار کر کے چرچ میں رکھا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اکیلے ہی یہ کارروائی کی اور تاحال اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ یہ مذہبی بنیاد پر کیا گیا حملہ یا دہشتگردی کی کارروائی تھی۔

عدالت نے ملزم کو 3 ہفتوں کے لیے نفسیاتی معائنے کی غرض سے ریمانڈ پر بھیج دیا ہے اور وہ 12 جنوری کو دوبارہ عدالت میں پیش ہوگا۔

عدالتی کارروائی کے دوران ملزم نے ابتدا میں کہا کہ اسپتال میں اس کا سابقہ داخلہ شراب نوشی سے متعلق تھا اور معاملہ غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔ تاہم جج نے کہا کہ نفسیاتی معائنہ پولیس کی جانب سے گرفتاری کے دوران ملزم کے رویے اور طرزِ عمل کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری سمجھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے بونڈی بیچ واقعہ: حملہ آور بھارتی شہری تھے، فلپائن امیگریشن نے تصدیق کر دی

ملزم نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس کے مشاہدے میں آنے والا اس کا غیر معمولی رویہ نیند کی کمی کے باعث تھا کیونکہ وہ رات کی شفٹ میں کام کرتا ہے۔ جج نے کہا کہ وہ یہ بات نفسیاتی معائنے کے دوران متعلقہ ماہرین کو بتا سکتا ہے۔

اگر ملزم قصوروار ثابت ہوا تو اسے 10 سال تک قید، 5 لاکھ سنگاپور ڈالر تک جرمانہ، یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یہ ہمیں غیرمستحکم کرسکتے ہیں مگر ایک انچ بھی زمین نہیں لے سکتے، ہم ایک ہزار سال تک جنگ لڑیں گے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

پاکستان کا خوف: بھارت کے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کا مطالبہ

انسان دوبارہ چاند کی جانب سفر کے لیے تیار، ناسا نے راکٹ میں ایندھن بھرنے کی تیاری شروع کر دی

کالعدم بی ایل اے بھارت کی پراکسی ہے، دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کریں گے، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف

انڈر19 ورلڈکپ: پاکستان کا ٹاس جیت کر انڈیا کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘