‘سرنڈر کریں یا انجام کو پہنچیں،’ وزیر داخلہ سندھ کا کچے کے ڈاکوؤں کو آخری انتباہ

منگل 23 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ سندھ پولیس نے کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اب جرائم پیشہ عناصر کے پاس 2 ہی راستے ہیں: یا سرنڈر کریں یا انجام کو پہنچیں۔

سینٹرل پولیس آفس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 15 دسمبر کو گھوٹکی کے بارڈر ایریا میں صادق آباد سے کوئٹہ جانے والی کوچ کے 14 مسافروں کو اغوا کیا گیا تھا، جس پر سندھ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے رینجرز اور پنجاب حکومت کے تعاون سے مشترکہ آپریشن کے ذریعے تمام مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔ تاہم ایک مغوی دورانِ اغوا دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے: آزاد کشمیر کا شہری کچے کے ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا، 3 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ

وزیر داخلہ کے مطابق آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے کئی خفیہ ٹھکانے تباہ کیے گئے اور متعدد خطرناک ملزمان مارے گئے، جن میں چھلو بکھرانی بھی شامل ہے جس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے تھی۔ ڈاکوؤں کے قبضے سے جدید اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ انہوں نے پولیس، رینجرز اور انٹیلیجنس اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے افسران و اہلکاروں کے لیے انعامات اور اعزازات کی سفارش کا اعلان کیا۔

کراچی میں بھتہ خوری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ 5 بڑے نیٹ ورکس بیرونِ ملک سے سرگرم تھے، جن کے خلاف کارروائی میں 32 ملزمان گرفتار، 7 زخمی اور ایک ہلاک ہوا۔ وصی اللہ لاکھو کے خلاف ریڈ وارنٹ انٹرپول فرانس ارسال کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سندھ: کچے کے ڈاکوؤں کو ہتھیار ڈالنے کی پیشکش، نئی پالیسی ہے کیا؟

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ بھتہ خوری کے نیٹ ورکس کے خلاف قانونی دائرے میں رہتے ہوئے بھرپور کارروائیاں جاری ہیں اور سندھ میں جرائم پیشہ عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟