اسلام آباد کی پہلی جدید پیلیکین کراسنگ اسلام آباد میں شاہراہِ دستور پر سیکریٹریٹ کے سامنے نصب کر دی گئی ہے۔ یہ جدید سہولت شہریوں کو محفوظ طریقے سے سڑک پار کرنے کی سہولت فراہم کرے گی اور ٹریفک کے بہاؤ کو بھی بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔
Islamabad’s first Pelican pedestrian crossings are now in place on Constitution Avenue, right in front of the Secretariat.
More such initiatives coming soon by @CDAthecapital pic.twitter.com/IDf3MZ7RGr— Muhammad Ali Randhawa (@RandhawaAli) December 23, 2025
حکام کے مطابق یہ اقدام شہریوں کو محفوظ طریقے سے سڑک پار کرنے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ صارفین نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے حکومت اور کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا ہے۔
طاہر مغل نے کہا کہ الحمدللّٰہ پاکستان بدل رہا ہے اور کام ہوتے نظر آ رہے ہیں کیونکہ مسلم لیگ ن کی حکومت ہے اور یہی ترقیاتی کام ان کی پہچان ہیں۔
الحمدللّٰہ بدل رہا ھے پاکستان ۔۔
کام ہوتے نظر آ رھے ہیں ، کیونکہ یہ حکومت ھے مسلم لیگ نون کی ۔۔۔ اور ترقیاتی کام ھی پہچان ہیں مسلم لیگ نون کے ،
ماشاءاللہ بہت شاندار 👏👍— Tahir Mughal Pmln (@Tahirmughalpml8) December 23, 2025
شبانہ شوکت لکھتی ہیں کہ یہ ترقی کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ایک بڑے منصوبے کا حصہ ہے جو ڈیجیٹلائزیشن اور انفراسٹرکچر کی بہتری پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔
This development is part of a larger effort by the CDA, which has been focusing on digitalization and infrastructure improvements.
— شبانہ شوکت (@Shabanashaukat4) December 24, 2025
ندیا اطہر نے لکھا کہ یہ بہت شاندار ہے لیکن سی ڈی اے بہارہ کہو کے اطراف میں پڑے کچرے کے ڈھیروں پر بھی توجہ دے۔
بہت شاندار
سی ڈی اے ذرا بارہ کہو کے اطراف میں پڑے کچرے کے ڈھیروں پر بھی توجہ دے— ندیّا اطہر (@naddiyyaathar) December 24, 2025
کئی صارفین نے کہا کہ یہ تو پاکستان لگ ہی نہیں رہا جبکہ چند صارفین نے سوال کیا کہ ہم اسلام آباد کے دیگر حصوں میں ایسی جدید پیلیکین کراسنگ نصب ہوتے کب دیکھیں گے۔














