جرمنی کے معروف فٹبالر سیباسٹین ہرٹنر لفٹ حادثے میں جاں بحق

بدھ 24 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مونٹی نیگرو کے ایک مشہور اسکی ریزورٹ میں پیش آنے والے دلخراش حادثے میں جرمنی کے سابق فٹبالر سیباسٹین ہرٹنر جان کی بازی ہار گئے۔ اس افسوسناک واقعے نے فٹبال کی دنیا کو سوگ میں مبتلا کر دیا، جبکہ حادثے کے وقت ان کی اہلیہ بھی شدید زخمی ہو گئیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق 34 سالہ سیباسٹین ہرٹنر مونٹی نیگرو کے شمالی علاقے ژابلیاک کے قریب ساوِن کُک اسکی ریزورٹ میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ اسکی لفٹ پر سوار تھے کہ اچانک لفٹ کی کرسی کیبل سے الگ ہو گئی اور پیچھے آنے والی نشست سے ٹکرا گئی۔ اس کے نتیجے میں سیباسٹین ہرٹنر تقریباً 70 میٹر کی بلندی سے نیچے جا گرے اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:ایکوڈور کا معروف فٹبالر ماریو پینیڈا قاتلانہ حملے میں جان کی بازی ہار گیا

عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے مناظر انتہائی ہولناک تھے۔ ہرٹنر کی 30 سالہ اہلیہ نے اپنے شوہر کو اپنی آنکھوں کے سامنے گرتے دیکھا۔ وہ خود لفٹ میں پھنس گئیں اور ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے کئی گھنٹوں بعد انہیں بحفاظت نیچے اتارا، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

حادثے کے باعث کم از کم 3 دیگر سیاح بھی لفٹ میں ہوا میں معلق رہے، جنہیں بعد ازاں ریسکیو اہلکاروں نے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ مونٹی نیگرو حکام نے واقعے کے بعد اسکی لفٹ بند کر دی ہے اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

فٹبال کیریئر

سیباسٹین ہرٹنر جرمن فٹبال کے نچلے درجوں میں ایک نمایاں ڈیفینڈر کے طور پر جانے جاتے تھے۔ انہوں نے ٹی ایس وی 1860 میونخ، ارزگیبرگ آؤئے اور ایس وی ڈارم اشٹاٹ 98 جیسے کلبز کے لیے کھیلا۔ بعد ازاں وہ جرمنی کی اوبرلیگا میں کھیلنے والے کلب ای ٹی ایس وی ہیمبرگ کے کپتان بنے۔

یوتھ کیریئر کے دوران انہوں نے جرمنی کی انڈر 18 اور انڈر 19 ٹیموں کی نمائندگی بھی کی، جہاں وہ 2014 کے ورلڈ کپ فاتح کرسٹوف کریمر کے ساتھ کھیلے۔ سیباسٹین ہرٹنر نے 7 برس وی ایف بی شٹٹگارٹ کی اکیڈمی میں گزارے اور ریزرو ٹیم کے لیے تھرڈ ڈویژن میں 65 میچز کھیلے۔

فٹبال برادری کا ردعمل

ای ٹی ایس وی ہیمبرگ نے انسٹاگرام پر اپنے کپتان کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس المناک حادثے پر شدید صدمے میں ہیں اور مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ وی ایف بی شٹٹگارٹ نے بھی تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے سیباسٹین ہرٹنر کو ایک محنتی اور وفادار کھلاڑی قرار دیا۔

یہ سانحہ ایک خاندان کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے اور فٹبال کی دنیا ایک ایسے کھلاڑی سے محروم ہو گئی ہے جسے ساتھی اور شائقین ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا

تجارتی خسارے میں کمی کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے، وزیراعظم کی برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کی ہدایت

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟