پاکستان تحریک انصاف کے سابق سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے پی ٹی آئی سے علیحدگی اور سیاست سے وقفہ لینے کا اعلان کر دیا۔
فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کر چکا ہوں، میں نے سیاست سے کچھ وقت کے لیے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور عمران خان سے اپنی راہیں جدا کر لی ہیں۔
Ref. My earlier statement where I unequivocally condemned 9th May incidents, I have decided to take a break from politics, therefore, I have resigned from party position and parting ways from Imran Khan
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 24, 2023
فواد چوہدری کی ٹویٹ پر ان کی اہلیہ حبا بخاری نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے پر ردِعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ آخر کار سفر اختتام کو پہنچا۔
آخر کار سفر اختتام کو پہنچا ۔۔۔۔ https://t.co/dMNWp8plPg
— Hiba Fawad Chaudhary (@HibaFawadPk) May 24, 2023
حبا بخاری نے ٹوٹے ہوئے دل کی ایموجی کے ساتھ فواد چوہدری کی ایک ویڈیو بھی ٹویٹ جو تحریک انصاف کے دور (جون 2022) کی ہے، جس میں وہ تحریک انصاف کی کسی تقریب سے خطاب کررہے تھے، اور عمران خان سیمت پارٹی کی اعلیٰ قیادت سامنے بیٹھی ہوئی تھی۔ جن میں شیریں مزاری، اسد عمر اور شوکت ترین بھی شامل ہیں۔
اس تقریب میں فواد چوہدری نے شاعر بشیر بدر کا ایک شعر پڑھا
کچھ تو مجبوریاں رہی ہوں گی، یوں کوئی بے وفا نہیں ہوتا
جی تو بہت چاہتا ہے سچ بولوں مگر، حوصلہ نہیں ہوتا
💔#PakistanZindabad pic.twitter.com/lUN76NPKfi
— Hiba Fawad Chaudhary (@HibaFawadPk) May 24, 2023
یہ شعر پڑھنے پر تقریب میں موجود تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہنسی سے لوٹ پوٹ ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔
فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری کی جانب سے یہ ٹویٹ کرنے پربعض صارفین اس کی مذمت کر رہے ہیں تو بعض اس کو دباؤ کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔
سہیل خان نامی صارف لکھتے ہیں کہ فواد چوہدری ایسا برتاؤ کر رہے ہیں جیسے کئی صدیاں جیل میں گزار کر آئے ہوں۔
Fawad Chaudhary behaves as if he spent decades in jail.😳 https://t.co/IO2XuFqpbD
— suhail khan (@suhailkhan17es1) May 24, 2023
ایک صارف نے حبا بخاری کو اپنے شوہر فواد چوہدری کی جگہ لینے کا مشورہ دے ڈالا، صارف کا کہنا تھا کہ حبا آپ کو اپنے شوہر کی جگہ لینے کی ضرورت ہے وہ اتنے بہادر نہیں ہیں لیکن آپ ہیں۔
Hiba you need take over replace ur husband he is not that brave but you are https://t.co/5cbLkC7Zmd
— MS (@manzars43694460) May 25, 2023
چند صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب کے ساتھ لگائی گئی تصویر کو ہٹا لیں، اب آپ ہمیں اچھے نہیں لگتے۔
خان صاحب کیساتھ فوٹو ہٹا لو جی – – ہون تسی سانوں چنگے نئی لگدے 💔 https://t.co/yp8uYs3DTb
— – مرغی چور – (@murgii_chor) May 25, 2023
ایسے وقت میں تحریک انصاف کو خیرباد کہنے پر شبنم نامی صارف لکھتی ہیں کہ کسی انسان کی پہچان برے وقت میں ہوتی ہے، انہوں نے شعر کا سہارا لیتے ہوئے کہا کہ سجدے میں گر گئے جب وقت قیام آیا۔
سجدے میں گرگۓ جب وقت قیام آیا۔
کسی انسان کی پہچان برے وقت میں ہوتی ہے۔ https://t.co/wTXArG659u— shabnam (@saher_shabnam) May 24, 2023
جہاں کچھ صارفین نے فواد چوہدری کو تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں بعض کا کہنا تھا کہ یہ سب دبائو کا نتیجہ ہے۔ محمد جہانگیر نامی صارف نے کہا کہ ہم جانتے ہیں آپ کے ساتھ کیا ہوا ہے، تمام قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے اس لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
Whole nation is standing with #imrankhan so nothing to
Worry… we understand what happened with you. https://t.co/6eqjntOhZX— Muhammad k Jehangir (@Ebusinesstouch) May 24, 2023
محمد اعزاز نے حبا فواد چوہدری سے ہمدردی کی اور کہا کہ آپ بہترین جنگجو ہیں۔
You are a good warrior. https://t.co/Id5ylQ8GNP
— Muhammad Azaz Adv. (@imrankhanaz) May 25, 2023
واضح رہے کہ فواد چوہدری نے جون 2016ء میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی، وہ 2018ء میں جہلم سے الیکشن جیت کر وزیر اطلاعات مقرر کیے گئے تھے۔
9 مئی کے پر تشدد واقعات کے بعد پی ٹی آئی کے کئی رہنما پارٹی چھوڑنے کے ساتھ ساتھ سیاست سے بریک لینے کا اعلان بھی کرچکے ہیں جن میں شیریں مزاری، فیاض الحسن چوہان، عامر کیانی اور اب فواد چوہدری نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔