آسٹریلیا کے میلبورن میں حنُوکا کے موقع پر ’ Happy Chanukah ‘ کا سائن لگائی گئی ایک گاڑی کو آگ لگا دی گئی، جس کے بعد پولیس نے واقعے کو مشکوک قرار دے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا جب ملک میں نفرت انگیز جرائم کے خلاف قوانین سخت کیے جا رہے ہیں۔
🚨 Melbourne’s Jewish community woke to another attack.
A car displaying a Chanukah menorah was firebombed at 3am this morning.
Ask yourself who spends Christmas hunting Jews instead of being home with family.
Police are on the scene. pic.twitter.com/N4nQZYOcPS
— Avi Yemini (@OzraeliAvi) December 24, 2025
پولیس کے مطابق یہ خالی گاڑی میلبورن کے علاقے سینٹ کلِڈا ایسٹ میں ایک گھر کے ڈرائیو وے میں پارک تھی اور صبح کے ابتدائی اوقات میں آگ لگائی گئی۔ گھر کے مکینوں کو حفاظتی وجوہات کی بنا پر ایوکیویٹ کیا گیا۔ تصاویر اور مقامی ذرائع سے معلوم ہوا کہ گاڑی کی چھت پر حنُوکا کا سائن لگا ہوا تھا۔
مشتبہ شخص کے خلاف مقدمہ
ویسٹرن آسٹریلیا میں ایک 39 سالہ شخص مارٹن تھامس گلن کو بونڈی حنُوکا شوٹنگ کی حمایت میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ اس کے گھر سے 6 لائسنس یافتہ ہتھیار، 4,000 راؤنڈز گولہ بارود اور یہودی مخالف مواد برآمد ہوا۔ اسے نسلی ہراسانی، ممنوعہ ہتھیار رکھنے اور ہتھیار مناسب طریقے سے نہ رکھنے کے الزامات میں گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:بونڈی حملہ: بھارتی نژاد حملہ آور باپ بیٹے نے گاؤں میں ٹریننگ لی
وزیراعظم انتھونی البنیز نے گرفتار شخص کے بارے میں بریفنگ دی پولیس کی فوری کارروائی کی تعریف کی اور کہا کہ قانون کے مطابق ہر فرد کے خلاف مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔













