بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (BNP) کے عبوری چیئرمین طارق رحمان 17 سالہ جلاوطنی کے بعد جمعرات کو واپس اپنے وطن پہنچ گئے۔ ان کی آمد پر دارالحکومت ڈھاکہ اور سلیٹ میں حامیوں نے جوش و خروش کے ساتھ استقبال کیا۔
BNP's Tarique Rahman en route to Dhaka after over 15 years in exile pic.twitter.com/EfVgYOoCZc
— Raj anand (@Rajanand7654) December 25, 2025
طارق رحمان اپنے خاندان کے ہمراہ بنگلہ دیش پہنچے، جن میں ان کی اہلیہ زبیدہ رحمان اور بیٹی جائمہ رحمان شامل ہیں۔ سینیئر بی این پی رہنماؤں بشمول سیکریٹری جنرل مرزا فخر الاسلام عالمگیر نے ہوائی اڈے پر انہیں خوش آمدید کہا۔
بی این پی کے حامی ہوائی اڈے کے راستوں اور دارالحکومت کے نواح میں استقبال کے لیے جمع تھے، جن کے ہاتھوں میں پارٹی کے جھنڈے، پھول اور بینرز تھے۔ حامیوں نے ان کی واپسی کو پارٹی کے لیے ایک ’نیا آغاز‘ قرار دیا۔
Breaking News: BNP Leader Tarique Rehman is back to Bangladesh. He can be Bangladesh next Prime Minister. pic.twitter.com/uKYhcu9fp8
— Zahid Gishkori (@ZahidGishkori) December 25, 2025
ابتدائی انتظامات کے تحت پارٹی کارکنان کو سلہٹ ہوائی اڈے پر جمع نہ ہونے کی ہدایت دی گئی تھی، تاکہ سیکیورٹی اور انتظامی مسائل سے بچا جا سکے۔ دونوں ہوائی اڈوں اور آس پاس کے علاقوں میں اضافی سیکیورٹی بھی تعینات کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:’6,314 دن بعد بنگلہ دیش کی فضاؤں میں واپس‘، بی این پی رہنما بالآخر لوٹ آئے
طارق رحمان نے سلہٹ پہنچنے کے بعد اپنے تصدیق شدہ فیس بک پیج پر لکھا: ’آخرکار سلہٹ میں، بنگلہ دیش کی زمین پر‘۔ان کی واپسی کے بعد بی این پی قیادت توقع رکھتی ہے کہ پارٹی کے حامی متحرک ہوں گے اور آئندہ کے سیاسی منصوبوں پر اثر پڑے گا۔













