فتنہ الخوارج امریکی ہتھیار پاکستان کے خلاف استعمال کر رہی ہے، امریکی جریدے کا انکشاف

جمعرات 25 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک امریکی جریدے نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ افغانستان میں موجود امریکی ساختہ ہتھیار پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں استعمال ہو رہے ہیں، جن کے ذریعے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) پاکستانی سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 12دہشت گرد ہلاک

امریکی جریدے ’دی جیو پالیٹکس‘ کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں کی مدد سے پاکستان میں دہشتگرد کارروائیاں کر رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی، جسے فتنہ الخوارج بھی کہا جاتا ہے، خیبر پختونخوا میں مسلسل حملوں اور پُرتشدد واقعات میں ملوث رہی ہے۔

’دی جیو پالیٹکس‘ کے مطابق افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی ہتھیاروں کی مجموعی مالیت 7 ارب ڈالر سے زائد ہے، جن میں ایم فور اور ایم سولہ رائفلیں، نائٹ وژن آلات اور دیگر جدید عسکری سازوسامان شامل ہے، جو اس وقت دہشتگرد عناصر کی دسترس میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

جریدے کا کہنا ہے کہ یہ امریکی ہتھیار افغانستان کی بلیک مارکیٹ کے ذریعے مختلف دہشتگرد نیٹ ورکس کو فروخت کیے جا رہے ہیں، جس سے خطے میں عدم استحکام میں اضافہ ہو رہا ہے۔

دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع کا مؤقف ہے کہ پاکستان متعدد مواقع پر یہ ثابت کر چکا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشتگرد امریکی ہتھیاروں کے ذریعے پاکستان میں حملے کر رہے ہیں، جبکہ وفاقی وزیر خواجہ آصف بھی اس بات کا اظہار کر چکے ہیں کہ ٹی ٹی پی کی قیادت افغانستان میں موجود ہے اور اس کے شواہد دستیاب ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوئٹہ بلدیاتی انتخابات ملتوی، 12 سال بعد جاگنے والی امید پھر معدوم، عوام کیا کہتے ہیں؟

سیاحت کے شعبے میں 21 ارب ڈالر کی آمدنی اور اگلے برسوں میں مسلسل اضافے کی توقع

محترمہ کی زندگی جمہوریت کی جدوجہد سے جڑی ہوئی ہے، صدر مملکت کا بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی پر پیغام

سال 2025 کے دوران ملک بھر میں مہنگائی بڑھی یا کم ہوئی؟

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی