برازیل میں جنوبی کوریا کا تجارتی راکٹ لانچ کے فوراً بعد گر کر تباہ

جمعرات 25 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی کوریا کی نجی خلائی کمپنی کا تیار کردہ ایک تجارتی راکٹ برازیل سے لانچ کے فوراً بعد حادثے کا شکار ہو گیا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم مشن مکمل طور پر ناکام رہا۔

جنوبی کوریا کی خلائی کمپنی اِنوسپیس (Innospace) کا تیار کردہ ’’ہانبِت نینو‘‘ راکٹ برازیل کے شمال مشرقی علاقے میں واقع الکانتارا اسپیس سینٹر سے پرواز کے چند لمحوں بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ یہ برازیل سے پہلا تجارتی خلائی لانچ تھا۔

یہ بھی پڑھیں:چاند پر نیوکلیئر پاور پلانٹ: روس کی خلائی دوڑ میں نیا قدم

راکٹ پیر کی شب مقامی وقت کے مطابق 10 بج کر 13 منٹ پر فضا میں بلند ہوا، تاہم ٹیک آف کے تقریباً ایک منٹ بعد اس کا کنٹرول خراب ہو گیا اور وہ مقررہ حفاظتی علاقے کے اندر زمین پر آ گرا۔ اس واقعے کو کمپنی کی جانب سے براہِ راست نشریات میں بھی دکھایا گیا۔

اِنوسپیس کے مطابق پرواز کے ابتدائی مرحلے میں تکنیکی خرابی سامنے آئی، جس کے بعد خودکار نظام نے مشن ختم کر دیا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا اور حفاظتی حدود سے باہر کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

برازیل کی فضائیہ اور اسپیس سینٹر کے فائر بریگیڈ کے عملے نے فوری طور پر جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔ راکٹ کا سگنل خرابی کی وارننگ کے چند سیکنڈ بعد ہی منقطع ہو گیا تھا۔

ہانبِت نینو 2 مرحلوں پر مشتمل راکٹ ہے، جسے کم وزن کے سیٹلائٹس کو زمین کے نچلے مدار میں بھیجنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ اس مشن میں راکٹ کو تقریباً 186 میل کی بلندی تک جانا تھا۔

راکٹ میں 8 پے لوڈ شامل تھے، جن میں پانچ ننھے سیٹلائٹس ماحولیاتی اور سائنسی تحقیق کے لیے جبکہ تین تجرباتی آلات نئی خلائی ٹیکنالوجی آزمانے کے لیے نصب کیے گئے تھے۔ یہ آلات برازیل اور بھارت کے اداروں نے تیار کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:مریخ مشن: ناسا کے خلائی جہاز نے چپ سادھ لی، وجہ سمجھ سے باہر

واضح رہے کہ اس لانچ کو اس سے قبل 5 بار مؤخر کیا جا چکا تھا، کبھی تکنیکی مسائل اور کبھی خراب موسم کے باعث۔ آخرکار یہ پرواز لانچ ونڈو کے آخری دن ممکن ہو سکی۔

الکانتارا لانچ سینٹر خطِ استوا کے قریب واقع ہونے کی وجہ سے اسٹریٹجک اہمیت رکھتا ہے، جہاں سے راکٹ کم ایندھن میں خلا میں بھیجے جا سکتے ہیں۔ جنوبی کوریا کی کمپنی کو برازیلی حکومت کی اجازت سے اس مقام کو تجارتی لانچ کے لیے استعمال کرنے کی سہولت حاصل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟