معروف اداکارہ امانی ڈایا اسمتھ نیو جرسی میں قتل، بوائے فرینڈ گرفتار

جمعرات 25 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

براڈوے کی معروف اداکارہ امانی ڈایا اسمتھ، جو اسٹیج پر پیش کی جانے والی فلم دی لائن کنگ میں ینگ نالا کے کردار سے شہرت رکھتی تھیں، اتوار 21 دسمبر کو نیو جرسی میں اپنے رہائشی مکان پر چاقو کے وار سے ہلاک ہو گئیں۔ ان کی عمر 25 برس تھی۔

مڈل سیکس کاؤنٹی پراسیکیوٹر آفس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق، اتوار کی صبح 9 بج کر 18 منٹ پر گروو ایونیو پر واقع ایک رہائش گاہ میں چاقو سے حملے کی اطلاع پر 911 کال موصول ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے: بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی کے کزن کا بےرحمی سے قتل، ملزمان گرفتار

پولیس موقع پر پہنچی تو امانی اسمتھ کو شدید زخمی حالت میں پایا گیا۔ انہیں فوری طور پر رابرٹ وُڈ جانسن یونیورسٹی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

بوائے فرینڈ گرفتار، سنگین الزامات عائد

پولیس نے مقتولہ کے 35 سالہ بوائے فرینڈ جارڈن ڈی جیکسن-اسمال کو گرفتار کرلیا ہے۔ پراسیکیوٹر آفس کے مطابق امانی اسمتھ اور جارڈن ایک دوسرے کو پہلے سے جانتے تھے، اس لیے یہ واقعہ کسی اتفاقی تشدد کا نتیجہ نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیے: ثنا یوسف قتل کیس: ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد، ملزم کا صحت جرم سے انکار

ابتدائی تفتیش کے بعد جارڈن جیکسن-اسمال کو بغیر کسی مزاحمت کے گرفتار کیا گیا۔ ان پر فرسٹ ڈگری قتل، سیکنڈ ڈگری بچے کی فلاح کو خطرے میں ڈالنے، تھرڈ ڈگری غیر قانونی مقصد کے لیے ہتھیار رکھنے اور فورتھ ڈگری غیر قانونی طور پر ہتھیار رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

خاندان کی جانب سے فنڈ ریزنگ مہم

امانی اسمتھ کے پسماندگان میں ان کا 3 سالہ بیٹا، والدین، دو کم عمر بہن بھائی اور دیگر قریبی رشتہ دار شامل ہیں۔ خاندان نے گوفنڈ می پر ایک فنڈ ریزنگ مہم شروع کی ہے، جس کے تحت 25 دسمبر تک 50 ہزار ڈالر سے زائد رقم جمع ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کیسے ہوئی؟ حتمی میڈیکل رپورٹ میں نیا انکشاف

فنڈ ریزنگ سے حاصل ہونے والی رقم تدفین و یادگاری اخراجات، جائے وقوعہ کی صفائی، خاندان کے لیے نفسیاتی علاج، قانونی و انتظامی اخراجات، اور امانی کے بیٹے اور پالتو کتے کی آئندہ دیکھ بھال کے لیے استعمال کی جائے گی۔

واضح رہے کہ امانی اسمتھ کی والدہ فلم انڈسٹری میں ہیئر ڈریسر کے طور پر کام کرتی ہیں اور حال ہی میں فلم The Housemaid میں ان کا کریڈٹ شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

افغان طالبان کی جارحیت ناقابل برداشت، مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا، محسن نقوی

کابل، قندھار اور پکتیا میں پاک فضائیہ کے حملے، افغان ترجمان نے تصدیق کردی

پاک فوج کے بہادر جوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پی ٹی آئی

پاک افغان سرحدی جھڑپیں: دشمن کی شکست مقدر ہے، افواج فیصلہ کن جواب دے رہی ہیں، خواجہ آصف

ویڈیو

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

پاکستان کیخلاف مودی، افغان اور نیتن یاہو کی ممکنہ سازش، قصور سانحہ، عمران ریاض بمقابلہ شاہد آفریدی

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان