تہران میں طالبان مخالف افغان کمانڈر اکرام الدین سری قتل

جمعہ 26 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تہران میں افغانستان کے سابق پولیس چیف اور طالبان حکومت کے سخت ناقد اکرام الدین سری کو قتل کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اکرام الدین سری کو تہران کی ولی عصر اسٹریٹ پر اپنے دفتر سے نکلتے ہوئے گولی مار دی گئی۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

مزید پڑھیں: معروف اداکارہ امانی ڈایا اسمتھ نیو جرسی میں قتل، بوائے فرینڈ گرفتار

اکرام الدین سری افغانستان کی سابق حکومت میں سیکیورٹی کمانڈر کے عہدوں پر فائز رہے اور صوبہ تخار اور بغلان کے پولیس سربراہ بھی رہ چکے تھے۔ طالبان کے اقتدار کے بعد انہوں نے ایران میں پناہ حاصل کر لی تھی اور وہاں سے حکومت کے خلاف آواز بلند کرتے رہے۔

ایران کے حکام نے اس حملے کو ٹارگٹڈ حملہ قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: دہائیوں تک معمہ رہنے والا ریپ اور قتل کا مقدمہ 58 سال بعد کیسے حل ہوا؟

یاد رہے کہ ستمبر میں مشہد میں طالبان مخالف رہنما اسماعیل خان کے قریبی ساتھی مروف غلامی کو بھی ان کے دفتر میں فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا گیا تھا، جو علاقے میں بڑھتے طالبان مخالف تشدد کا عکاس ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے، محمود اچکزئی، اسمبلیوں سے استعفوں کا بھی عندیہ

کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟