وزن کم کرنے والی نئی گولیوں سے کھانے کی صنعت میں کیا تبدیلیاں رونما ہوں گی؟

جمعہ 26 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں نئی وزن کم کرنے والی گولی کی منظوری کے بعد کھانے کی صنعت میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں متوقع ہیں۔

مزید پڑھیں: کیا اداکارہ شگفتہ اعجاز نے وزن کم کرنے کے لیے اوزیمپک کا استعمال کیا؟

تجزیہ کاروں کے مطابق لوگ یہ دوا گولی کی شکل میں زیادہ استعمال کریں گے کیونکہ یہ انجیکشن سے سستی اور آسان ہے۔ اس کے نتیجے میں صارفین کی خریداری میں نمکین اسنیکس، مشروبات اور بیکری کی مصنوعات کم ہوں گی، اور وہ زیادہ پروٹین اور فائبر والے کھانے ترجیح دیں گے۔

کمپنیوں جیسے Conagra اور Nestle نے اپنے پیکڈ کھانے اور فریزڈ میلز میں تبدیلیاں کر دی ہیں اور انہیں GLP-1 دوست لیبل کے ساتھ فروخت کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: کون سے کیمیکلز نوعمر افراد میں وزن کم کرنے میں رکاوٹ بن سکتے ہیں؟ نئی تحقیق

ریستوران بھی چھوٹی اور پروٹین والی ڈشز مینو میں شامل کر رہے ہیں تاکہ صارفین کی نئی ترجیحات پوری ہو سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp