جاپان کی فیکٹری میں چاقو اور اسپرے سے حملہ، 14 افراد زخمی

جمعہ 26 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جاپان کے شیزوکا ریجن کے شہر میشیما میں واقع ایک ربڑ فیکٹری میں چاقو سے حملے کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی ایمرجنسی سروسز کے ایک عہدیدار کے مطابق حملے کے دوران ایک نامعلوم مائع بھی چھڑکا گیا۔

فائر فائٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار توموہارو سوگی یاما نے بتایا کہ جمعے کے روز تقریباً شام 4:30 بجے ایک قریبی ربڑ فیکٹری سے کال موصول ہوئی، جس میں اطلاع دی گئی کہ کچھ افراد کو کسی شخص نے چاقو مارا ہے اور ساتھ ہی اسپرے جیسا مائع بھی استعمال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: لندن جانے والی ٹرین میں چاقو حملہ، 10 افراد زخمی، 2 گرفتار

سوگی یاما کے مطابق 14 زخمیوں کو ایمرجنسی سروسز کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جن میں سے کم از کم 6 افراد کو ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا۔ زخمیوں کی نوعیت اور حالت کے بارے میں فوری طور پر تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں، تاہم جاپانی سرکاری نشریاتی ادارے این ایچ کے کے مطابق تمام متاثرین ہوش میں ہیں۔

جاپانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ پولیس نے ایک شخص کو اقدامِ قتل کے شبہے میں گرفتار کر لیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ حملہ میشیما میں واقع یوکوہاما ربڑ کمپنی کی فیکٹری میں ہوا، جو ٹرکوں اور بسوں کے ٹائروں سمیت مختلف ربڑ مصنوعات تیار کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: تائیوان میں مسلح شخص کا چاقو سے شہریوں پر حملہ، 3 افراد ہلاک، 5 زخمی

واضح رہے کہ جاپان میں پرتشدد جرائم کی شرح نسبتاً کم ہے اور یہاں اسلحہ قوانین دنیا کے سخت ترین قوانین میں شمار ہوتے ہیں۔ تاہم اس کے باوجود کبھی کبھار چاقو حملوں یا فائرنگ کے واقعات پیش آتے رہے ہیں، جن میں 2022 میں سابق وزیر اعظم شنزو آبے کا قتل بھی شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟