5لاکھ سے زائد پلاسٹک کی بوتلوں سے بنی دنیا کی سب سے بڑی ٹی شرٹ کا ریکارڈ

جمعرات 25 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 5لاکھ سے زائد پلاسٹک کی ری سائیکل بوتلوں سے تیار کردہ دنیا کی سب سے بڑی ٹی شرٹ کی ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئےگنیز ورلڈ ریکارڈز نے لکھا سب سے بڑی ٹی شرٹ 108.96 میٹر (357.8 فٹ)لمبی اور 73.48 میٹر(241.08فٹ) چوڑی ہے۔اس ریکارڈ کو Asociatia 11even،کافلینڈ رومانیہ اور فیڈریشیا رومانیہ نے حاصل کیا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے مزید لکھا کہ بڑے سائز کی اس ٹی شرٹ کی 10 ہزار عام سائز کی ٹی شرٹس بنائی جائیں گی اور ضرورت مند بچوں میں تقسیم کی جائیں گی ۔

دنیا کی سب سے بڑی ٹی شرٹ کو 5 لاکھ ری سائیکل پلاسٹک کی بوتلوں سے بنایا گیا تھا۔ اور اسے ایک ماہ میں ایم سٹریسس کی ایک ٹیم نے سیا تھا۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ ٹی شرٹ کو رومانیہ کے دارالحکومت Arcul de Triumf National Rugby اسٹیڈیم میں لے کر جانے کے لیے 120 رضا کاروں کی ٹیم کو پورا دن لگا۔

تصویر:گنیز ورلڈ ریکارڈز

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے کہا ہے کہ Asociatia 11even،کافلینڈ رومانیہ اور فیڈریشیا رومانیہ نے  مل کر ری سائیکل شدہ مواد سے ایک بڑی ٹی شرٹ بنائی تا کہ رومانیہ کے رہائشیوں کو ری سائیکلنگ پروگراموں میں حصہ لینے کی ترغیب دی جا سکے۔

تصویر:گنیز ورلڈ ریکارڈز

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp