بھارت: بیوفائی کے شبے میں شوہر نے بیوی کو آگ میں جھونک دیا، بیٹی بچ گئی

جمعہ 26 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے شہر حیدرآباد کے نواحی علاقے نلکنٹہ میں گھریلو تشدد کا ایک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر بیوی پر بے وفائی کا شبہ کرتے ہوئے اسے آگ لگا دی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو انتہا پسندوں کے حملوں کا سامنا

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کے دوران بیٹی نے ماں کو بچانے کی کوشش کی تو ملزم نے اسے بھی دھکے دے کر آگ میں دھکیل دیا جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق میاں بیوی کے درمیان کافی عرصے سے جھگڑے چل رہے تھے جن کی وجہ شوہر کا بیوی پر ناجائز تعلقات کا شبہ بتایا جا رہا ہے۔

کرسمس کی رات ہونے والے ایک جھگڑے کے دوران ملزم طیش میں آ گیا اور بیوی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

مزید پڑھیے: ’ٹرمپ کی نئی خارجہ پالیسی میں پاکستان ’وِنرز‘ جبکہ بھارت ’لوزرز‘ میں شامل‘

چیخ و پکار سن کر ہمسائے موقع پر پہنچے اور زخمی بچی کو بچا لیا تاہم خاتون شدید جھلسنے کے باعث جانبر نہ ہو سکیں۔ جوڑے کے 2 بچے ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون جھگڑوں سے تنگ آ کر اپنے والدین کے گھر چلی گئی تھیں تاہم ملزم نے رویہ بہتر کرنے کی یقین دہانی پر انہیں واپس بلایا تھا۔

مزید پڑھیں: آر ایس ایس کے 100 سال: بھارت میں ہندو قوم پرست تنظیم کے بڑھتے منفی اثرات

پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کر دی ہے جبکہ واقعے نے ایک بار پھر گھریلو تشدد کے سنگین مسئلے کو اجاگر کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایک شہر جو دل میں اتر گیا

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

پنجاب حکومت کی نئی ٹرانسپورٹ پالیسی: چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس کے لیے 3 سرکاری گاڑیوں کی اجازت

برازیل کی معروف فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا، عمرے کی ویڈیو بھی شیئر کردی

آئی ایم ایف وفدمعاشی جائزے کے لیے 25 فروری کو پاکستان آئے گا، اصلاحات کی تعریف

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟