برطانوی ہائی کمیشن کا پاکستانی ڈیمارش پر ردعمل، شواہد فراہم کرنے پر زور

ہفتہ 27 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بریڈ فورڈ میں پاکستانی قونصلیٹ کے سامنے ہونے والے احتجاج اور مبینہ دھمکیوں کے معاملے پر پاکستان کی جانب سے دیے گئے ڈیمارش پر برطانوی ہائی کمیشن نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی جرم کا شبہ ہو تو اس کے ٹھوس شواہد فراہم کیے جائیں تاکہ قانونی کارروائی ممکن ہو سکے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بریڈفورڈ میں پیش آنے والے احتجاجی واقعے کے بعد حکومتِ پاکستان نے برطانوی ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو وزارتِ خارجہ طلب کر کے ڈیمارش دیا، جس میں احتجاج کے دوران دی جانے والی مبینہ دھمکیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بریڈفورڈ میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر احتجاج کے دوران دھمکیاں، پاکستان کا برطانیہ کو ڈیمارش جاری

ترجمان برطانوی ہائی کمیشن نے پاکستانی ڈیمارش پر ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا کہ برطانیہ میں پولیس اور پراسیکیوشن حکومتی اثر و رسوخ سے آزاد ہو کر کام کرتے ہیں اور تمام معاملات قانون کے مطابق نمٹائے جاتے ہیں۔

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق اگر کسی غیر ملکی حکومت کو یہ شبہ ہو کہ برطانوی سرزمین پر کوئی جرم سرزد ہوا ہے تو متعلقہ شواہد پولیس لائژن کے ساتھ شیئر کیے جائیں، جن کا برطانوی پولیس قانون کے مطابق جائزہ لے گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر قانون شکنی سے متعلق قابلِ اعتبار مواد سامنے آتا ہے تو فوجداری تحقیقات کا آغاز بھی کیا جا سکتا ہے، تاہم ہر کیس کا فیصلہ برطانوی قانون کے تحت کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ حکومتِ پاکستان نے برطانوی حکومت کو خط لکھ کر مؤقف اختیار کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے بعض سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایسی ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جن میں آرمی چیف کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ برطانیہ ایسے اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کرے جو پاکستان میں دہشتگردی، تشدد اور عدم استحکام کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ دھمکیاں بریڈفورڈ میں ہونے والے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران دی گئیں، جس کے بعد حکومتِ پاکستان نے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے زور دیا ہے کہ برطانیہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محترمہ بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی، گڑھی خدا بخش میں بھٹو اور زرداری خاندان کی حاضری

حکومت سیاسی و ادارہ جاتی اصلاحات پر آمادہ، 8 فروری کے انتخابات پر کوئی بات نہیں

 شدید برفانی طوفان: امریکا میں ہزاروں پروازیں منسوخ، زمینی سفر بھی درہم برہم

پی آئی اے اصلاحات پر الزامات، حکومتی مؤقف سامنے آ گیا

مختصر ٹیسٹ میچز کاروبار کے لیے نقصان دہ، کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او کا انتباہ

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی