کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے پولیس کے تعاون سے کارروائیاں کرتے ہوئے 31 کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کر لیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاک بحریہ کی 124ویں مڈشپ مین اور 32ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ تقریب
ایف بی آر کے مطابق کارروائی کے دوران مختلف برانڈز کی اسمگل شدہ سگریٹس کے 508 کارٹن (25,400 اسٹکس) برآمد کیے گئے، جن کی مالیت 20 کروڑ روپے ہے۔
مزید کارروائیوں میں بڑی تعداد میں اسمگل شدہ موبائل فونز اور 13 نان کسٹم پیڈ (این سی پی) گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں، جن کی مجموعی مالیت 11 کروڑ 70 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔
ایف بی آر کے مطابق تمام ضبط شدہ اشیا کو سرکاری تحویل میں لے کر کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کسٹمز کی بڑی کارروائی، 55 کروڑ 24 لاکھ روپے کی 188 کلو چرس پکڑلی
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے قومی معیشت کے تحفظ کے لیے اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات جاری رکھنے کے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔













