نیو ایئر نائٹ پر پنجاب بھر میں فول پروف سکیورٹی، 25 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات

اتوار 28 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نئے سال کی آمد کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پنجاب پولیس نے صوبہ بھر، بالخصوص لاہور میں جامع سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے، جس کے تحت 25 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب پولیس کے صوبہ بھر میں کومبنگ آپریشنز اور موک ایکسرسائز

پنجاب پولیس کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی ہے کہ نیو ایئر نائٹ کے دوران صوبے بھر میں ہائی الرٹ رکھا جائے اور تمام فیلڈ فارمیشنز مکمل چوکسی کے ساتھ فرائض انجام دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں سکیورٹی انتظامات کی براہ راست نگرانی کی جائے گی۔

آئی جی پنجاب کے مطابق نیو ایئر نائٹ پر مجموعی طور پر 25 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار تعینات ہوں گے، جن میں لاہور میں 5 ہزار سے زائد اہلکار شامل ہیں۔ تعینات نفری میں 419 انسپکٹرز، 1267 سب انسپکٹرز، 2189 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 1408 ہیڈ کانسٹیبلز اور 16977 کانسٹیبلز شامل ہوں گے۔

ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ لاہور اور دیگر شہروں میں تمام سرگرمیوں کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کی جائے گی، جبکہ ریاست مخالف عناصر، مشکوک افراد اور قانون کی خلاف ورزی میں ملوث عناصر پر خصوصی نظر رکھی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ نیو ایئر نائٹ پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی پر مکمل پابندی ہوگی۔ خواتین یا شہریوں کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لیا جائے گا۔

یہ  بھی پڑھیں:سر بڑا اور ہیلمٹ چھوٹا، شہری کا پنجاب پولیس کے سامنے انوکھا مقدمہ، ویڈیو وائرل

آئی جی پنجاب نے مؤثر ٹریفک مینجمنٹ پلان پر بھی عملدرآمد کی ہدایت کی، جبکہ ڈولفن اسکواڈ، پی ای آر یو، ایلیٹ فورس اور پنجاب ہائی وے پٹرول کی پٹرولنگ میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ لاہور اور صوبے کے دیگر شہروں میں سرچ اور سویپ آپریشنز بھی جاری رہیں گے۔

پولیس حکام کے مطابق گزشتہ سال ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد سے پیشگی طور پر ضمانتی مچلکے بھی حاصل کیے جائیں گے۔ سی سی پی او لاہور، ریجنل پولیس آفیسرز اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز کو اپنے اپنے علاقوں میں سکیورٹی انتظامات کی ذاتی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔

پنجاب پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی، ون ویلنگ یا ہوائی فائرنگ کی فوری اطلاع ہیلپ لائن 15 پر دیں تاکہ بروقت کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟