بنگلہ دیش میں قومی انتخابات اور ریفرنڈم سے قبل سائبر سیکیورٹی مزید سخت

اتوار 28 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر اور نیشنل سائبر سیکیورٹی کونسل کے چیئرمین پروفیسر محمد یونس نے آنے والے پارلیمانی انتخابات اور ریفرنڈم کے پیش نظر تمام شعبوں میں سائبر سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

یہ ہدایت اتوار کے روز ریاستی مہمان خانے جمنا میں منعقدہ نیشنل سائبر سیکیورٹی کونسل کے اجلاس کے دوران دی گئی۔ پروفیسر محمد یونس نے ٹیکنالوجی صلاحیت بڑھانے اور سائبر جرائم کے خلاف سخت اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیشی فورسز کی بھارتی سرحد کے قریب کارروائی، انڈین ساختہ دھماکا خیز مواد برآمد

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات سے قبل مضبوط آئی ٹی صلاحیتیں قائم کرنا اور ہر قسم کے سائبر خطرات کا پختہ عزم کے ساتھ مقابلہ کرنا ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت جب ملکی اور بیرونِ ملک صارفین کے لیے زیادہ شہری خدمات آن لائن منتقل کررہی ہے تو سیکیورٹی اور بلا تعطل رسائی کو یقینی بنانے کے لیے مضبوط سائبر حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔

چیف ایڈوائزر نے اداروں پر زور دیا کہ وہ عوامی خدمات کے اہم شعبوں کے تحفظ کو ترجیح دیں۔ سائبر تحفظ کے ذمہ دار اداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ سافٹ ویئر اور ہارڈویئر کی باقاعدہ اپ ڈیٹس کریں اور عملے کی تربیت میں بہتری لائیں۔

انہوں نے اداروں اور متعلقہ عملے کی سائبر تیاری جانچنے کے لیے ایک ریٹنگ سسٹم کی تجویز بھی دی۔

پروفیسر محمد یونس نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مالیاتی شعبے میں کسی بھی مجرم کو قانون سے بچنے نہ دیا جائے اور نیشنل سائبر سیکیورٹی ایجنسی کو عدلیہ کے ساتھ قریبی تعاون کی ہدایت دی تاکہ سائبر ذرائع سے ہونے والے مالی جرائم کو روکا جا سکے۔

وزارتِ ڈاک، ٹیلی کمیونیکیشن اور آئی ٹی کے خصوصی معاون فیاض احمد طیب نے بتایا کہ اب تک 35 اداروں کو کریٹیکل انفارمیشن انفراسٹرکچر قرار دیا جا چکا ہے اور مزید اداروں کو بھی اس فہرست میں شامل کیے جانے کی توقع ہے۔

اجلاس میں انتخابات کے دوران افواہوں، غلط معلومات، گمراہ کن اطلاعات اور دیگر سائبر جرائم سے نمٹنے کے لیے نیشنل سائبر سیکیورٹی ایجنسی اور بنگلہ دیش ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری کمیشن (بی ٹی آر سی) کے درمیان تعاون کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

بنگلہ دیش بینک کے گورنر احسن ایچ منصور نے کہاکہ بینکاری شعبے میں سائبر سیکیورٹی مزید مضبوط بنانے کے اقدامات جاری ہیں اور شعبہ جاتی کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں (سی ای آر ٹیز) قائم کرنے کے اقدام کا خیرمقدم کیا۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش: طارق رحمان نے اپنا وژن پیش کردیا، قومی اتحاد اور جامع سیاست پر زور

نیشنل سائبر سیکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ایم ڈی طیب الرحمان نے ایجنسی کی سرگرمیوں، منصوبوں اور نئے ’سائبر انسیڈنٹ رپورٹنگ اینڈ ریسپانس سسٹم‘ کی تفصیلات پیش کیں۔

نیشنل سائبر سیکیورٹی کونسل 26 اگست کو سائبر سیکیورٹی آرڈیننس 2025 کے نفاذ کے بعد قائم کی گئی تھی، جس کی سربراہی عبوری چیف ایڈوائزر کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟