چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ جو لوگ ملا ملٹری الائنس پر سوال اٹھاتے ہیں وہ جان لیں کہ یہ اتحاد اللہ کی جانب سے فطری طور پر قائم کیا گیا ہے۔
جھنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی نے کہاکہ موجودہ حالات میں پاکستان کو سب سے زیادہ داخلی استحکام کی ضرورت ہے۔
مُلا ملٹری الائنس کی بات کرنے والے سن لیں اللہ نے یہ الائنس فطری طور پر بنایا ہے، حافظ طاہر اشرفی
آپریشن بنیان المرصوص میں کامیابی مؤرخ صدیوں تک لکھتا رہےگا، دنیا نے ہمیشہ اسلامی ممالک پر میزائل گرتے دیکھے، پہلی بار دنیا نے پاکستانی میزائل بھارت پر گرتے دیکھے۔ @TahirAshrafi
— Aamir Saeed Abbasi (@AmirSaeedAbbasi) December 28, 2025
انہوں نے کہا کہ آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں حاصل ہونے والی کامیابی ایسی ہے جسے مؤرخین آنے والی صدیوں تک یاد رکھیں گے۔
انہوں نے کہاکہ دنیا ماضی میں ہمیشہ اسلامی ممالک پر میزائل حملے ہوتے دیکھتی رہی، تاہم یہ پہلا موقع تھا کہ عالمی سطح پر پاکستانی میزائل بھارت کی جانب جاتے ہوئے دیکھے گئے۔
چیئرمین پاکستان علما کونسل نے دہشتگردی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں ہونے والے قریباً 70 فیصد دہشتگرد حملوں میں افغان شہریوں کا ہاتھ ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور پوری قوم مل کر دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کریں گے، اور اگر پاکستان اپنے سے 6 گنا بڑے ملک کو شکست دے سکتا ہے تو دہشتگردی کو بھی شکست دینا ناممکن نہیں۔
انہوں نے سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کی گئی ہے، جسے قبول کر لینا چاہیے۔
مزید پڑھیں: غیر ملکی تنقید سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، پاکستان میں مضبوط مذہبی ہم آہنگی قائم ہے، مولانا طاہر اشرفی
حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ماضی میں بھی مسلم لیگ (ن) کے اتحادی رہے ہیں اور آئندہ بھی سیاسی تعاون جاری رہنے کا امکان ہے۔













