اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنا عالمی امن اور خطے کے لیے خطرہ ہے، صومالی صدر

اتوار 28 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود نے اتوار کو ہنگامی پارلیمانی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنا دنیا اور خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے جمعہ کو اعلان کیا تھا کہ اسرائیل صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ صومالیہ کے صدر نے اس اقدام کو صومالیہ کی خودمختاری، آزادی، علاقائی سالمیت اور عوام کی یکجہتی پر براہِ راست حملہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیے: اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ کو تسلیم کیے جانے پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب

صومالی لینڈ نے 1991 میں صومالیہ سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا اور دہائیوں سے عالمی سطح پر پہچان کے لیے کوشاں ہے۔ یہ خود ساختہ جمہوریہ خلیج عدن میں ایک اسٹریٹجک مقام رکھتی ہے اور اس کے اپنے کرنسی، پاسپورٹ اور فوج موجود ہیں، لیکن عالمی سطح پر سفارتی طور پر الگ تھلگ ہے۔

اسرائیل کے اعلان پر صومالیہ کی حکومت اور افریقی یونین نے سخت احتجاج کیا۔ موغادیشو نے اسے خودمختاری پر جان بوجھ کر حملہ قرار دیا، جبکہ مصر، ترکی، خلیج تعاون کونسل کے چھ ممالک اور سعودی عرب میں قائم اسلامی تعاون تنظیم نے بھی اس فیصلے کی مذمت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp