آج ملک بھر میں یوم تکریم شہدائے پاکستان منایا جا رہا ہے جس کی مرکزی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹرز(جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوئی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی آرمی چیف جنرل عاصم منیر تھے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی شرکت کی لیکن تقریب میں کچھ نگاہوں کا مرکزسابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ رہے۔
جنرل عاصم منیر کے ساتھ جنرل قمر جاوید باجوہ کی تصویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی جس نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز کر دیا۔
بعض صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ موجودہ اور سابق آرمی چیف کی ایک ساتھ تصویر سب کو پیغام ہے کہ ہم ایک ہیں اور ایک رہیں گے، جبکہ بعض کا کہنا تھا کہ اس تصویر کو دیکھ کر سیاستدانوں کو بھی کچھ سیکھنا چاہیے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ کاش ہم سیاستدان بھی اس تصویر سے کچھ سیکھ سکتے۔
کاش ھم سیاستدان بھی اس تصویر سے کچھ سیکھتے pic.twitter.com/JJXpHsJgos
— Nadeem Afzal Chan (@NadeemAfzalChan) May 25, 2023
صحافی حامد میر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس تصویر میں سیاستدانوں کے لیے ایک سبق ہے وہ یہ کہ 2018 کے پراجیکٹ عمران خان کا ماسٹر مائنڈ جنرل باجوہ تھے جس کا نتیجہ 9 مئی 2023 کو سامنے آیا اور اس پراجیکٹ کی عمارت کو زمین بوس کرنے والے جنرل عاصم منیر نے آج جنرل باجوہ کو اپنے ساتھ بٹھا لیا لیکن عمران خان اور شہباز شریف آج بھی ایک ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں۔
اس تصویر میں سیاستدانوں کے لئے ایک سبق ہے وہ یہ کہ 2018 کے پراجیکٹ عمران خان کا ماسٹر مائینڈ جنرل باجوہ تھے اس پراجیکٹ کا نتیجہ 9 مئی 2023 کو سامنے آیا اور اس پراجیکٹ کی عمارت کو زمین بوس کرنے والے جنرل عاصم منیر نے آج باجوہ کو اپنے ساتھ بٹھا لیا لیکن عمران خان اور شہباز شریف آج… https://t.co/pAJBcZGTCR
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) May 25, 2023
ذیشان حیدر مگسی نامی صارف نے جنرل عاصم منیر اور سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان کے سابقہ بیسٹ فرینڈ جناب قمر جاوید باجوہ صاحب۔
عمران خان کے سابقہ بیسٹ فرینڈ جناب قمر جاوید باجوہ صاحب pic.twitter.com/5pLJ4zbpbn
— Zeeshan Haider Magsi (@ZeeshanMagsi514) May 25, 2023
صحافی طلعت حسین نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع سے قطع نظر یہ افسوسناک تصویر ہے۔ جنرل باجوہ قطعی اس کے مستحق نہیں ہیں۔
This is a terrible frame. Gen Bajwa doesn’t deserve this endorsement, the occasion regardless. pic.twitter.com/JsD9mAv0NW
— Syed Talat Hussain (@TalatHussain12) May 25, 2023
صحافی اسد کھرل نے کہا کہ شخصیات یا کسی سیاسی جماعت سے وفاداری اور ذاتی مفاد پر قومی مفاد کو ترجیح دینے والے ہی ہمیشہ عزت و تکریم کے قابل ہوتے ہیں۔
GHQمیں یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مرکزی تقریب میں COASسید عاصم منیر اور سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ۔۔ایک ساتھ
جنرل عاصم کاواضح پیغام
شخصیات یا کسی سیاسی جماعت سے وفاداری اور ذاتی مفادپر قومی مفاد کو ترجیح دینے والے ہی ہمیشہ عزت و تکریم کے قابل ہوتے ہیں
کچھ سمجھ آئی pic.twitter.com/HLZNHMyyJy
— Asad Kharal (@AsadKharal) May 25, 2023
سینیٹر مشتاق احمد خان نے سوال کیا کہ اس تقریب میں جنرل(ر) باجوہ کےبیٹھنے کی حکمت کوئی بتا سکتا ہے؟ انہوں نے پوچھا کیا جنرل (ر) باجوہ کا کبھی محاسبہ ہو گا؟
اس تقریب میں جنرل(ر)باجوہ کےبیٹھنے کی حکمت مجھےکوئی بتاسکتاہے؟
کیاجنرل(ر)باجوہ کاکبھی محاسبہ ہوگا؟ pic.twitter.com/lRtahuEqjC— Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان (@SenatorMushtaq) May 25, 2023
فرحاد جرال نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ وہ دہشتگردوں کے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات کر سکتے ہیں لیکن اپنے سیاسی حریفوں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے ساتھ کبھی نہیں بیٹھیں گے، انہوں نے کہا کہ یہ تصویر انہیں ضرور پریشان کرے گی۔
If political forces had shown similar strength & unity they’d have had a higher stake in the country today. Imran Khan used to say he can sit and have a dialogue with the terrorists but won’t ever sit with his political rivals the PPP and the PMLN. This picture should haunt him!! pic.twitter.com/mL4uxyBuIN
— Farhad Jarral (@FarhadJarralPK) May 25, 2023
شمع جونیجو نے یومِ تکریم شہدا کی تقریب سے وائرل ہونے والی جنرل عاصم منیر اور جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی تصویر کے ساتھ لکھا ’خاموش پیغام‘۔
خاموش پیغام 👇 pic.twitter.com/Zr3oUUqLXm
— Shama Junejo (@ShamaJunejo) May 25, 2023
یومِ تکریم شہداءِ پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل عاصم منیر نے کہا کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا، وہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی اور ان کے وقار کو مجروح کرنے والوں کو قوم نہ معاف کرے گی نہ ہی بھولے گی اور ایسے امر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔