اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی اسحاق ڈارسے ملاقات، کثیرالجہتی سفارتکاری مزید مؤثر بنانے پر زور

منگل 30 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کے لیے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ پاکستان مشن کی جانب سے نیویارک میں کثیرالجہتی فورمز پر پاکستان کی اہم خارجہ پالیسی ترجیحات کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے لیے مسلسل اور مربوط کوششیں کی جا رہی ہیں۔

وزارتِ خارجہ میں ایک ملاقات کے دوران سفیر عاصم افتخار نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی.

یہ بھی پڑھیں: دوست ممالک قابل احترام لیکن برطانیہ کو بالکل درست اور بروقت ڈی مارش کیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

جس میں بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور دیگر عالمی اداروں میں ہونے والی سفارتی مصروفیات شامل تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کوششوں میں مسئلہ جموں و کشمیر اور فلسطینی کاز کو نمایاں طور پر عالمی برادری کے سامنے پیش کرنا شامل ہے۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے عالمی امن، سلامتی اور اقتصادی ترقی کے حصول میں اقوام متحدہ اور کثیرالجہتی اداروں کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: ای سی او: دہشتگردی ترقی میں رکاوٹ، علاقائی رابطوں کے فروغ کے بغیر ترقی ممکن نہیں، اسحاق ڈار

انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر امن و استحکام کے فروغ اور دیرپا حل کے لیے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم کو کلیدی اہمیت دیتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور یونیورسٹی میں طلبا کی خودکشیوں کا المناک سلسلہ، آخر معاملہ ہے کیا؟

سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

گلیات مری واٹر پائپ لائن معاہدہ

اسحاق ڈار کا ایران کے ساتھ ترجیحی شعبوں میں قریبی تعاون جاری رکھنے کا اعلان

پاک فضائیہ اور بنگلہ دیش ایئر فورس کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

ٹی20 سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی، شاندار روایتی استقبال

مثالی گاؤں پراجیکٹ: پنجاب کے 224 دیہات کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے کا عمل جاری

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟