پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے پارٹی کی صوبائی تنظیم کی گزشتہ سال کی کارکردگی کی روشنی میں سخت اقدامات کے اعلان کے ساتھ بڑی تبدیلیوں کا عندیہ دیا ہے اور کارکنان سے بھرپور تعاون کی توقع ظاہر کی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں عالیہ حمزہ نے کہاکہ وہ 28 جنوری کو چیف آرگنائزر پنجاب کے عہدے پر فائز ہوئیں اور اب ہر کارکن کی کارکردگی کا جائزہ عوام کے سامنے پیش کریں گی۔
میں ایک ایک کی کارکردگی اپنے کارکنان کے سامنے رکھوں گی!!
میں نے 28 جنوری کو چیف آرگنائزر پنجاب کا عہدہ سنبھالا
آج تک کسی ریجن کسی ڈسٹرکٹ حتی کہ کسی یونین کونسل میں بھی کوئی نوٹیفکیشن میری مرضی سے نہیں ہوا!!
سب ریجنل صدرو میرے سے پہلے سے لگائے گئے ہیں اور ہر ضلعی تنظیم انہوں نے… https://t.co/sHlIqL1Jyx— Aliya Hamza Malik (@aliya_hamza) December 29, 2025
انہوں نے وضاحت کی کہ آج تک کسی ریجن، ضلع یا یونین کونسل میں نوٹیفکیشن ان کی مرضی کے مطابق جاری نہیں ہوا، کیونکہ تمام ریجنل صدور پہلے سے مقرر تھے اور ضلعی تنظیموں کی تقرریاں بھی سابقہ انتظامات کے مطابق ہوئی ہیں۔
عالیہ حمزہ نے مزید کہاکہ گزشتہ سال کی کارکردگی کی بنیاد پر وہ کچھ سخت فیصلے کرنے والی ہیں اور توقع ہے کہ تمام کارکنان ان کے اقدامات میں ساتھ دیں گے۔
واضح رہے کہ پنجاب میں اس وقت پی ٹی آئی کی تنظیم مکمل خاموش ہے، اور عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی حکمت عملی نہیں بنائی جا رہی۔













