آڈیو لیکس کمیشن: 4 شخصیات کو طلبی کے نوٹس جاری

جمعرات 25 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آڈیو لیکس کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے آڈیوز میں مبینہ طور پر شامل گفتگو 4 شخصیات کو 27 مئی کو طلب کرلیا۔

جوٖڈیشل کمیشن نے جن 4 شخصیات کو طلبی کے نوٹس جاری کیے ہیں ان میں صدرسپریم کورٹ بار عابد زبیری، ایڈووکیٹ طارق رحیم، صحافی عبد القیوم صدیقی اور ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب شامل ہیں۔

یاد رہے کہ آڈیو لیکس انکوائری کمیشن میں سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق شامل ہیں۔

وفاقی حکومت مختلف آڈیو لیکس کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کو 8 آڈیوز اور ان کے ٹرانسکرپٹ فراہم کرچکی ہے۔ آڈیو لیکس سے متعلق افراد کے نام، پتے اور فون نمبرز بھی کمیشن کو فراہم کیے گئے ہیں۔

آڈیوز میں مبینہ طور پر شامل گفتگو افراد کے نام

اٹارنی جنرل آفس نے 8 آڈیوز سے متعلق 12 ناموں کی فہرست انکوائری کمیشن میں جمع کروائی ہے۔ ان افراد میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، وکیل خواجہ طارق رحیم، صدر سپریم کورٹ عابد زبیری، چیف جسٹس ثاقب نثار، صحافی قیوم صدیقی، سابق وزیر اعظم عمران خان، جمشید چیمہ، چیف جسٹس کی خوشدامن ماہ جبیں نون، خواجہ طارق رحیم کی اہلیہ رافعہ طارق، سابق چیف جسٹس کے بیٹے نجم ثاقب اور ابوذر مقصود چدھڑ شامل ہیں۔ فہرست میں سپریم کورٹ کے ایک حاضر سروس جج کا نام بھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp