کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا1800 روپے کمی کے بعد کے بعد 236000 روپےکا ہوگیا جب کہ10گرام سونا 1543 روپے کمی کے بعد 202332 روپےکا ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ 10گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 185471 روپے ہو گئی۔
جب کہ عالمی بازار میں سونا21 ڈالر کمی کے بعد 1961 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔