نیشنل سینٹر فار میٹیورولوجی (NCM) نے خبردار کیا ہے کہ ہفتے سے منگل تک سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں سرد ہوائیں چلیں گی، جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے۔
🔴هيئة الأنواء: أجواء غائمة جزئياً مع تشكل الضباب واستمرار التقلبات الجويةhttps://t.co/Z0AmLPtYR5
.#قناة_النجباء_الفضائية pic.twitter.com/r48vqVxPWK— قناة النجباء الفضائية (@NujabaTv) January 2, 2026
این سی ایم کے مطابق سردی کے اثرات الجوف، نادرن بارڈرز، تبوک، حائل، القصیم، ریاض اور مشرقی صوبے کے شمالی علاقوں میں محسوس کیے جائیں گے۔ متوقع کم از کم درجہ حرارت 2 سینٹی گریڈ سے منفی 2 سینٹی گریڈ تک ہو سکتا ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سردی کے دوران احتیاطی اقدامات کریں۔













