ہرنائی میں 2 مختلف دھماکوں میں 2 افراد جاں بحق، 6زخمی

جمعرات 25 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع ہرنائی  کے علاقے زردالو میں  ہونے والے 2 دھماکوں کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

لیوز حکام کے مطابق  زخمیوں کو ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں تین کی حالت تشویشناک ہے۔

لیویز کے مطابق دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

لیویز حکام کے مطابق دھماکے میں گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، پہلے دھماکے کے بعد جب مقامی افراد جائے حادثہ پر پہنچے تو اس وقت دوسرا دھماکا ہوا۔

لیویز کے مطابق دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp