راولپنڈی میں شہدا پاکستان کوسے عقیدت و خراج تحسین پیش کرنے کے لیے راولپنڈی میں سول سوسائٹی نے ریلی نکالی جو مال روڈ راولپنڈی سے ہوتی ہوئی جنرل ہیڈ کوارٹر(جی ایچ کیو) جا کر ختم ہوئی۔
یومِ تکریمِ شہدا پاکستان کے موقع پرمال روڈ راولپنڈی اور جنرل ہیڈ کوارٹر(جی ایچ کیو) کے باہرریلی کا مقصد شہدا پاکستان سے عقیدت کا اظہار اور پرتشدد مظاہروں اور شرپسندانہ کے رویے کی مذمت کرنا تھا۔
ریلی کے شرکا جنرل ہیڈ کوارٹر(جی ایچ کیو) کےاُسی مرکزی دروازے تک پہنچے جہاں 9 مئی کو شرپسندوں نے توڑ پھوڑ کی اور جی ایچ کیو میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
یہاں پہنچ کر ریلی کے شرکاء نے اپنی افواج سے والہانہ محبت کا اظہارکیا انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور یہاں موجود افواج سے کہا کہ ہماری عظیم فوج ہمارے سر کا تاج ہے جن کی وجہ سے ہم امن و سکون کی نیند سوتے ہیں۔ شہداء ہمارا اثاثہ اور سرمایہ افتخارہیں