اسلام آباد ہائیکورٹ: قانونی تقاضے پورے کیے بغیر گرفتاری اغوا کے مترادف قرار

جمعہ 2 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جمعے کے روز ایک اہم فیصلے میں قرار دیا ہے کہ پولیس کی جانب سے قانونی طریقۂ کار اختیار کیے بغیر کی گئی کوئی بھی گرفتاری اغوا کے مترادف ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ججز کی تعیناتی کے لیے عدلیہ سے مشاورت لازمی قرار، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ عدالت نے لاہور اور بہاولپور میں خواتین اور بچوں کے اغوا سے متعلق گمشدگی کے مقدمات کی سماعت کے دوران سنایا۔

ڈی آئی جی کی رپورٹ کے مطابق واقعے میں ملوث افسران کو شوکاز نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں۔

عدالت نے واضح کیا کہ اگر اس عمل کا غلط استعمال کیا گیا یا انصاف میں مداخلت کی گئی تو ایسی کارروائی کالعدم سمجھی جائے گی۔

عدالت نے اس امر پر بھی زور دیا کہ سپریم کورٹ کے طے شدہ اصول کے مطابق اگر کسی ایف آئی آر کو غیرقانونی قرار دیا جائے تو اس سے جڑی تمام کارروائیاں بھی کالعدم ہو جاتی ہیں تاہم عدالت نے یہ وضاحت بھی کی کہ فوجداری کارروائی کو مکمل طور پر کالعدم قرار دینے کا دائرہ محدود ہوتا ہے۔

یہ فیصلہ لاہور اور بہاولپور میں خواتین اور کم عمر بچوں کے اغوا کے مقدمات کے علاوہ سابق پی آئی اے سی ای او مشرف رسول سے متعلق ایک تنازع پر بھی لاگو ہوتا ہے۔

مزید پڑھیے: اسلام آباد ہائیکورٹ کا توہین مذہب کے مقدمات کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دینے کا حکم

عدالت نے شہری وقاص، علیم سہیل اور ان کی اہلیہ ثنا سہیل کے خلاف درج مقدمات ختم کرنے کا حکم دیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی کی جانب سے جاری کردہ 16 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں وقاص، علیم سہیل، ثنا سہیل اور ارحم وقاص کے خلاف مقدمات خارج کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جعلی پولیس مقابلہ اور جرمانہ

فیصلے میں مبینہ جعلی مقابلے میں ملوث پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

قصوروار قرار پانے والے افسران پر فی کس ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا جو بطور معاوضہ درخواست گزار ثنا سہیل کو ادا کیا جائے گا۔

عدالت نے حکم دیا کہ خاتون سے برآمد کی گئی تمام گاڑیاں، نقد رقم اور زیورات واپس کیے جائیں۔

علاوہ ازیں لاہور پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ خاتون اور بچوں کے اغوا کے واقعے کی میرٹ پر تفتیش کی جائے۔

مزید پڑھیں: ججوں کے تبادلے سے متعلق قانون کیا اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو متاثر کرے گا؟

اسلام آباد کے انسپکٹر جنرل پولیس کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے اور 30 دن کے اندر رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کی وارننگ کے بعد وینزویلا کی قائم مقام صدر نے مفاہمتی لہجہ اپنالیا

احتجاج کو روکنے کا اختیار، عوامی ایکشن کمیٹی ہمارے ساتھ حکومت کا حصہ بن جائے، وزیراعظم آزاد کشمیر کی پیشکش

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس، چین اور روس کا وینزویلا کے صدر اور اہلیہ کی رہائی کا مطالبہ

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نسیم شاہ کو مہنگی پڑ گئی، آئی سی سی کا بڑا فیصلہ

برطانوی ولی عہد ولیئم اپنے چھوٹے بھائی پرنس ہیری کو وراثت سے محروم کروانے کے لیے کوشاں

ویڈیو

پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری، نئی تاریخ رقم ہوگئی

پاکستان اور چین کا باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

خیبر پولو فیسٹیول 2026 کا پہلا ایڈیشن، گلگت بلتستان نے چترال کو شکست دیدی

کالم / تجزیہ

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟

جنریشن زی سوال ہی تو نہیں اٹھاتی

100 ارب سپر کمپیوٹرز کے برابر انسانی ذہن کے ارتقا، استعمال اور مغالطوں کا احوال