سابق بیوروکریٹ عنبرین جان کا نام بطور پیمرا چیئرپرسن تجویز، اتھارٹی کی پہلی خاتون سربراہ ہوں گی

جمعہ 2 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق سیکریٹری اطلاعات عنبرین جان کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی نئی چیئرپرسن کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔ تقرری کی حتمی منظوری کے بعد وہ پیمرا کی پہلی خاتون سربراہ ہوں گی۔

اس وقت پیمرا کے چیئرمین محمد سلیم بیگ خدمات انجام دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’لازوال عشق‘ ریئلٹی شو کے خلاف شکایات پر پیمرا کا ردعمل آگیا

پیمرا کے نئے سربراہ کے تقرر کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت شہباز بابر نے کی۔ اجلاس میں عنبرین جان کے نام پر اتفاق رائے کیا گیا۔

کمیٹی کی متفقہ منظوری کے بعد امبرین جان کا نام حتمی توثیق کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا گیا ہے۔

گریڈ 22 کی سابق افسر امبرین جان اس سے قبل سرکاری نشریاتی ادارے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کی منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔

مزید پڑھیے: پیمرا نے کرائم سینز اور زیر حراست افراد کے انٹرویوز پر پابندی عائد کردی

وہ اس عہدے کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے 5 امیدواروں میں شامل تھیں، جن میں بریگیڈیئر (ر) انور احمد، متین حیدر، عرفان اشرف اور ڈاکٹر حمید خان بھی شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوٹیوبر آئی شو اسپیڈ کے دورۂ کینیا نے انٹرنیٹ اور نیروبی کی سڑکوں پر ہلچل کیوں مچا رکھی ہے؟

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

سیکیورٹی نے عامر خان کو اپنے ہی دفتر سے باہر کیوں نکال دیا؟

امریکی ویزا منسوخی میں 150 فیصد اضافہ، ٹرمپ انتظامیہ کا ریکارڈ دعویٰ

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘