کیکڑے ’ایکو سسٹم انجینیئرز‘ کیوں کہلاتے ہیں؟

جمعہ 2 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اگر آپ کیکڑے نہ بھی کھاتے ہوں تب بھی ان ’ ایکو سسٹم انجینئرز‘ کو کمتر نہ سمجھیں کیوں کہ یہ پلاسٹک کھاکر ہمارے سمندر صاف کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انڈس ڈیلٹا: صفحہ ہستی سے مٹتے گاؤں، سمندر کی نذر ہوتی ایک بھرپور ثقافت، وجہ کیا ہے؟

جرنل گلوبل چینج بایالوجی میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فِڈلر کیکڑے، جن کا سائز پوسٹ اِٹ نوٹ کی چوڑائی سے بھی کم ہوتا ہے، کولمبیا کے شمالی ساحلی علاقوں میں پلاسٹک کی آلودگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ ننھے کیکڑے ایکو سسٹم انجینئرز کے طور پر کام کرتے ہوئے مائیکرو پلاسٹکس کو کھا کر اور جسمانی طور پر توڑ کر ختم کر رہے ہیں۔

تحقیق کے مطابق یہ آرتھروپوڈز نہ صرف آلودہ ساحلی ماحول میں زندہ ہیں بلکہ مٹی میں موجود باریک پلاسٹک ذرات کی بایو ڈی گریڈیشن میں بھی سرگرم ہیں۔

مزید پڑھیے: دنیا کے 5 مہنگے ترین کھانے جنہیں عام آدمی صرف خواب ہی میں کھا سکتا ہے

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ کیکڑے چند ہی دنوں میں پلاسٹک کو توڑ دیتے ہیں جو سورج کی روشنی اور سمندری لہروں کے مقابلے میں کہیں زیادہ تیز عمل ہے۔

فِڈلر کیکڑوں کی مائیکرو پلاسٹکس سے مطابقت

سائنس دان پہلے ہی لیبارٹری تجربات میں یہ دریافت کر چکے تھے کہ فِڈلر کیکڑے پلاسٹک کو نگل لیتے ہیں تاہم یہ پہلی تحقیق ہے جس میں قدرتی ماحول میں یہ جانچا گیا کہ آیا یہ کیکڑے پلاسٹک سے بچتے ہیں یا اس کے ساتھ مطابقت اختیار کر لیتے ہیں۔

اس حوالے سے تحقیق کے سربراہ پروفیسر خوسے ایم ریاسکوس نے کہا کہ ہم یہ جاننا چاہتے تھے کہ مائیکرو اسفیئرز کیکڑے کے اہم اعضا میں کیسے تقسیم ہوتے ہیں اور آیا ان کے ساتھ تعامل کے نتیجے میں یہ ذرات مزید چھوٹے ٹکڑوں میں ٹوٹ جاتے ہیں یا نہیں۔

مزید پڑھیں: سائبیریائی سردی: چٹپٹی فرائی مچھلی کی چاہ میں کوئٹہ کے شہریوں کا ریسٹورنٹس پر دھاوا

تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ ان کیکڑوں کے جسم میں مائیکرو پلاسٹکس کی مقدار اردگرد کی مٹی کے مقابلے میں 13 گنا زیادہ پائی گئی۔

مائیکرو پلاسٹکس کے ممکنہ اثرات

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگرچہ فِڈلر کیکڑوں کی یہ صلاحیت ماحول کے لیے فائدہ مند ہے تاہم اس کے نتیجے میں خطرناک نینو پلاسٹکس ان کے جسم میں خارج ہو سکتے ہیں جو آگے چل کر خوراک کی زنجیر میں شامل ہونے کا خدشہ رکھتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟