وینزویلا غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی کے خلاف مزاحمت کرے گا: وزیر دفاع

ہفتہ 3 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وینزویلا کے وزیر دفاع ولادی میر پیڈرینو نے کہا ہے کہ ملک کسی بھی غیر ملکی فوجی موجودگی کی سخت مزاحمت کرے گا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو گرفتار کر کے ملک سے باہر منتقل کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: وینزویلا کے صدر کو امریکا میں مقدمے کا سامنا کرنے کے لیے تحویل میں لیا، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو

ہفتے کی صبح جاری ایک ویڈیو پیغام میں وزیر دفاع نے الزام لگایا کہ امریکا نے علی الصبح وینزویلا پر حملہ کیا، جس میں شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ولادی میر پیڈرینو کے مطابق ان حملوں میں جانی و مالی نقصان ہوا ہے اور حکومت اس وقت ہلاک اور زخمی ہونے والوں سے متعلق معلومات اکٹھی کر رہی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وینزویلا اپنی خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا اور اگر غیر ملکی افواج نے ملک میں قدم رکھا تو بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔

تاحال امریکی حکام کی جانب سے شہری علاقوں پر حملے یا صدر مادورو کی گرفتاری کے حوالے سے وینزویلا کے دعوؤں کی آزادانہ تصدیق ممکن نہیں ہو سکی۔

مزید پڑھیں: وینزویلا پر امریکا کا بڑا حملہ، صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو حراست میں لے لیا، امریکی صدر ٹرمپ کا دعویٰ

صدر مادورو اور خاتونِ اول کے ٹھکانے کا علم نہیں، نائب صدر

تاہم وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے کہا ہے کہ حکومت کو اس وقت صدر نکولس مادورو اور خاتونِ اول سیلیا فلورس کے ٹھکانے کا علم نہیں۔

نائب صدر کے مطابق حکومت نے دونوں کے لیے فوری طور پر زندگی کا ثبوت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کی اطلاعات

ایران پر اسرائیل اور امریکا کی جارحیت، اپوزیشن نے مذمتی قرارداد منظور کرلی

ہرون گلوبل رِچ لسٹ: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان پھر امیر ترین افراد میں شامل

حکومت آزاد کشمیر کا وفاقی حکومت کے کفایت شعاری اقدامات کو اپنانے کا فیصلہ

طب میں مصنوعی ذہانت کا انقلاب، کیا ٹیکنالوجی لاعلاج بیماریوں کا علاج ڈھونڈ لے گی؟

ویڈیو

دنیا اتنی بری نہیں جتنی ہماری منفی سوچ اسے بنا دیتی ہے

ایران، امریکا، اسرائیل جنگ، پاکستان نے بھی آپریشن شروع کردیا، عید سے پہلے عمران خان کی رہائی؟

5جی اسپیکٹرم کی نیلامی: کیا انٹرنیٹ کے مسائل ختم ہوجائیں گے؟

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے